ٹیسٹ چمپیئن شپ پوائنٹس سسٹم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-07-2021
 پوائنٹس سسٹم تبدیل
پوائنٹس سسٹم تبدیل

 

 

 دبئی: آئی سی سی کے نئے پوائنٹس سسٹم کے تحت 2021 سے 2023 تک کھیلے جانے والے ہر ٹیسٹ میچ میں جیتے والی ٹیم کو 12 پوائنٹس دیے جائیں گے جبکہ میچ ڈرا ہونے کی صورت میں چار اور ٹائی کی صورت میں چھ پوائنٹس ملیں گے۔حاصل شدہ پوائنٹس کے تناسب کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں درجے کے تعین کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی معاملات کو سادہ بنانے کے لیے کی گئی ہے۔

آئی سی سی کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو جیف آلڈر ڈائس کے مطابق: ’کرونا وائرس کی وبا کے دوران ہمیں تبدیلی کرنی پڑی تاکہ ہر ٹیم کی جانب سے جیتے گئے پوائنٹس کی شرح کو استعمال کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی درجہ بندی کی جا سکے۔

چونکہ تمام سیریز مکمل نہیں ہو سکی ہیں تو اس نظام سے ہمیں فائنل کے لیے ٹیموں کا تعین کرنے میں مدد ملی اور ہم ہم مقررہ وقت کے اندر چیمپیئن شپ کرانے کے قابل ہوئے۔‘ یاد رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پہلے فائنل میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو شکست دی تھی۔

 آئندہ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی سرفہرست نو ٹیمیں چھ، چھ سیریز کھیلیں گی جن میں سے تین ہوم اور تین اووے سیریز ہوں گی۔

 اس دوران پاکستان اپنی ہوم سیریز آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا جبکہ اووے سیریز سری لنکا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوں گی۔

 آئی سی سی کی جانب سے چیمپیئن شپ کو مکمل کرنے کے لیے 31 مارچ 2023 کی تاریخ دی گئی ہے۔