ہاکی ایشیا کپ 2022: ہندوستان نے برونز میڈل جیتا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-06-2022
ہاکی ایشیا کپ 2022: ہندوستان نے برونز میڈل جیتا
ہاکی ایشیا کپ 2022: ہندوستان نے برونز میڈل جیتا

 

 

جکارتہ۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے بدھ کو یہاں جی بی کے اسپورٹس کمپلیکس ہاکی اسٹیڈیم میں جاپان کے خلاف 1-0 سے جیت درج کرنے کے بعد ہیرو ایشیا کپ 2022 میں برونز کا تمغہ حاصل کیا۔ ایک سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔

راج کمار پال (7 منٹ) نے ہندوستان کے لیے واحد گول کیا، جس سے انہیں قریبی جیت حاصل کرنے میں مدد ملی۔ ہندوستان نے مڈ فیلڈ پر قبضہ کرتے ہوئے میچ کا آغاز محتاط انداز میں کیا۔ کارتی سیلوم نے دائرے کے اندر شاندار پاس حاصل کیا اور گیند وشنوکانت سنگھ کو دے دی، لیکن جاپانی دفاع نے ان کے منصوبے خاک میں مل گئے۔ اس کے بعد راج کمار پال نے 7ویں منٹ میں گول کر کے ہندوستان کو 1-0 کی برتری دلا دی۔

ہندوستان کو پہلے کوارٹر کے اختتام سے پہلے پنالٹی کارنر ملے، لیکن جاپان نے اچھا دفاع کیا۔ ہندوستان نے دوسرے کوارٹر میں اپنی برتری کو دوگنا کرنے کی کوشش میں فوری طور پر جارحانہ کھیل شروع کیا۔ جاپان کو بیک ٹو بیک پینلٹی کارنر کے مواقع ملے کیونکہ ہندوستانی دفاع کو میچ کے اپنے پہلے حقیقی امتحان کا سامنا کرنا پڑا۔

لیکن ہندوستان کے یشدیپ سیوچ نے جاپان کو ملے تمام مواقع کو ناکام بنا دیا۔ جاپان نے برابری کی تلاش جاری رکھی لیکن ہاف ٹائم تک ہندوستان نے 1-0 کی برتری برقرار رکھی۔ دوسرے ہاف کے بعد بھی دونوں ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا اور انہیں پلنٹی کارنر کے ذریعے گول کرنے کے کئی مواقع ملے تاہم دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔

جاپان کو فائنل کوارٹر کے آغاز میں پی سی کا ایک اور موقع ملا، لیکن منجیت نے اسے ناکام بنا دیا۔ اتم سنگھ نے سودیو سے ایک شاندار پاس حاصل کیا اور جاپانی گول کیپر کو ہٹانے کے لیے دائرے کے اندر پہنچ کر گول کرنے کی کوشش کی۔ لیکن گول کیپر تاکاشی یوشیکاوا نے اتم سنگھ کو گول کرنے سے روک دیا۔ منیندر سنگھ نے آخری لمحات میں موقع بنانے کی کوشش کی لیکن جاپانی دفاع نے اسے روک دیا جس کے بعد ہندوستان نے میچ 1-0 سے جیت لیا۔