ورلڈ کپ سے اخراج پر بولے گواسکر اور کپل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-11-2021
ورلڈ کپ  سے اخراج پر بولے گواسکر اور کپل
ورلڈ کپ سے اخراج پر بولے گواسکر اور کپل

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہندوستان کے لیے ایک تلخ یاد بن گیا۔ کسی نے سوچا نہیں تھا کہ خراب شروعات اس طرح اخراج کا راستہ ہموار کردے گی۔ ویرات کوہلی کی کپتانی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔ ٹیم سیمی فائنل تک بھی نہیں پہنچ سکی۔

اس کی سب سے بڑی وجہ ٹیم انڈیا کی پہلے دو میچوں میں شکست تھی۔ پہلے ہندوستان کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی۔ اب ہندوستان کی اس ناکامی کے خلاف نہ صرف مداحوں کی جانب سے بلکہ ماہرین کی آوازیں بھی آنے لگی ہیں۔ ہندوستان کے دو سابق کپتانوں سنیل گوا سکر اور کپل دیو نے بھی ہندوستانی ٹیم کے اخراج پر ناراضگی ظاہر کی ہے ۔

 ہندوستان کے سابق اوپنر سنیل گواسکر نے ان دونوں شکستوں کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ ہم دونوں میچ بلے بازوں کی ناکامی کی وجہ سے ہارے۔  گواسکر نے کہا کہ پہلے دو میچوں میں جس طرح گیند بازوں نے ہمارے بلے بازوں کو روکا، انہیں آزادانہ طور پر کھیلنے نہیں دیا، یہی ہندوستان کی ناکامی کا سب سے بڑا سبب ہے۔ دوسری اننگز میں بیٹنگ کو آسان بنا رہی تھی۔ اس کے ساتھ ہی گیند ٹرن نہیں کر رہی تھی اور اسپنرز سیدھی آ رہے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کا فائدہ تھا لیکن اگر ہندوستانی ٹیم 180 رنز بنا لیتی تو گیند بازوں کو فائدہ ہوتا۔ جب آپ 110 اسکور کر رہے ہوتے ہیں تو اوس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم نے رنز نہیں بنائے اور یہی دونوں میچ ہارنے اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی بڑی وجہ ہے۔ اس کے سوا کچھ نہیں۔'

لیجنڈری آل راؤنڈر اور ورلڈ کپ جیتنے والے سابق کپتان کپل دیو کا خیال ہے کہ بی سی سی آئی اور ہندوستانی کرکٹ کو بعد کے لیے چیزوں کو چھوڑنے کے بجائے اگلے ورلڈ کپ کے لیے فوری طور پر منصوبہ بندی شروع کرنی چاہیے۔ سال 2022 میں اگلا ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلا جائے گا اور اس سال ہندوستان سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہیں کرسکا ہے – یہ پہلی بار آئی سی سی کے آٹھ ایونٹس میں ہوا ہے جب ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہیں کرپایا ہے ۔

کپل نے کچھ وجوہات کی نشاندہی کی جس کے نتیجے میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کی مایوس کن کارکردگی ہوئی۔یہ مستقبل کو دیکھنے کا وقت ہے، آپ کو فوراً منصوبہ بندی شروع کر دینی چاہیے۔ ایسا نہیں ہے کہ ٹیم کو مستقبل دیکھنا نہیں ہے اب صرف ورلڈ کپ ختم ہوا ہے، ہندوستانی ٹیم کی پوری کرکٹ ابھی باقی ہے۔ جاؤ اور منصوبہ بناؤ۔

 مجھے صرف یہ لگتا ہے کہ آئی پی ایل اور ورلڈ کپ کے درمیان کچھ فرق ہونا چاہیے تھا لیکن یہ یقینی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ آج ہمارے کھلاڑیوں کے پاس بہت سے راستے ہیں لیکن وہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ بھرت ارون نے 2 فاسٹ بولروں کا نام لیا جو ہندوستان کے اگلے مشن کا حصہ ہوں گے ۔ کپل نے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ کچھ کرکٹرز انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں اور اس سے پہلے ملک کی نمائندگی کو اہمیت نہیں دیتےاور بی سی سی آئی کو اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

اگرچہ کپل نے اصرار کیا کہ وہ کرکٹرز کے فرنچائز کرکٹ کھیلنے کے خیال کے خلاف نہیں ہیں، لیکن ترجیحات اس کے برعکس ہونا چاہیے۔ جب کھلاڑی ملک کے لیے کھیلنے پر آئی پی ایل کو ترجیح دیتے ہیں تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔ کھلاڑیوں کو اپنی قوم کے لیے کھیلنے پر فخر کرنا چاہیے۔

 میں ان کے مالی حالات نہیں جانتا اس لیے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ سب سے پہلے ملک کی ٹیم اور پھر فرنچائزز ہونی چاہئیں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ وہاں (فرنچائز کے لیے) کرکٹ نہ کھیلیں، لیکن اب ذمہ داری بی سی سی آئی پر ہے کہ وہ اپنی کرکٹ کو بہتر طریقے سے آگے بڑھائے ۔ کپل نے مزید کہا کہ اس ورلڈ کپ میں ہم نے جو غلطی کی ہے اسے نہ دہرانا ہمارے لیے سب سے بڑا سبق ہے