فرانس کے مباپے نے عمر میں 14 سال بڑے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 05-12-2022
فرانس کے مباپے نے عمر میں 14 سال بڑے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا
فرانس کے مباپے نے عمر میں 14 سال بڑے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

 

 

 دوحہ :مفرانسیسی فٹ بالر کلین مباپے پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ کر ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اتوار کو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں فرانس نے پولینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی اور اس میچ میں دو گول کلین مباپے نے کیے۔

کلین مباپے کا یہ دوسرا ورلڈ کپ ہے اور وہ اب تک 9 گول سکور کرچکے ہیں جبکہ کرسٹیانو رونالڈو اب تک پانچ ورلڈ کپ میں آٹھ گول سکور کرسکے ہیں۔ ارجنٹائن کے لیونل میسی بھی اپنا پانچواں ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں اور ان کے گول کی تعداد بھی 9 ہے۔ فرانسیسی فٹ بالر عمر میں رونالڈو سے 14 اور میسی سے 12 سال چھوٹے ہیں۔

 

صرف یہی نہیں کلین مباپے نے برازیل کے فٹ بال گریٹ پیلے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے 24 برس کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ورلڈ کپ میں آٹھ سے زائد گول کر لیے ہیں۔

 

پیلے اس وقت کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور سپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کے لاکھوں پرستاروں کی طرح کلین مباپے بھی ان کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

 

ورلڈ کپ کے کوراٹر فائنل میں فرانس کا مقابلہ 11 دسمبر کو انگلینڈ سے ہوگا جس نے اتوار کی رات صفر مقابلے میں سینیگال کو تین گول سے ہرایا تھا۔ ابھی فرانس اور انگلینڈ کے درمیان کوارٹر فائنل چھ دن دور ہیں لیکن انگلینڈ کے فٹ بال فین اپنے کھلاڑیوں کو کلین مباپے سے بچ کر رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ ایک فٹ بال فین نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’انگلینڈ کو اپنی واپسی کا ٹکٹ بُک کروا لینا چاہیے کیونکہ اس دفاع کے خلاف مباپے سارے ریکارڈ توڑنے والے ہیں۔