الوداع: فلائنگ سکھ‘ ملکھا سنگھ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-06-2021
’فلائنگ سکھ ’
’فلائنگ سکھ ’

 

 

آواز دی وائس :چندی گڑھ

کورونا نے ہندوستان کے ’فلائنگ سکھ‘ کہلانے والے اتھلیٹ ملکھا سنگھ کوبھی نگل لیا۔ وہ پچھلے دو ہفتے سے بیمار تھے،کورونا کا شکار تھے۔ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان سے ٹیلی فون پر بات کی تھی اور صحت کے بارے میں معلوم کیا تھا۔ پانچ دن قبل ہی ان کی بیگم اور ہندوستانی والی بال ٹیم کی سابق کپتان نرمل کور کا بھی انتقال ہوگیا تھا۔ دونوں کی کورونا رپورٹ 19 مئی کو مثبت آئی تھی۔ دونوں ہی دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ملکھا سنگھ کی حالت کچھ دن پہلے مستحکم تھی ، لیکن آہستہ آہستہ اس کے جسم میں آکسیجن کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی۔ ان کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ ۰

ملکھا سنگھ 1958 میں ٹوکیو ایشین گیمز ، جکارتہ ایشین گیمز میں طلائی تمغے جیت چکے ہیں۔ صرف یہی نہیں ، سال 1959 میں انہیں پدم شری سے بھی نوازا گیا۔ کچھ سال پہلے ان کی زندگی پر ایک فلم 'بھاگ ملکھا بھاگ' بھی آئی تھی۔ اس فلم میں فرحان اختر نے ملکھاسنگھ کا کردار ادا کیا تھا اور اس فلم نے زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔ ملکھا سنگھ بعد میں کھیل سے سبکدوش ہوئے اور انہوں نے حکومت ہند کے ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کرنا شروع کیا۔ اب وہ چندیگڑھ میں رہتےتھے۔

ملکھا سنگھ کی ز۔دگی ایک مثال رہی ،انہوں نے تقسیم ملک کا درد برداشت کیا۔لیکن انہوں نے اپنی زندگی کو متاثرر نہیں ہونے دی۔جدوجہد اور محنت سے وہ مقام حاصل کیا جس کا تصور بھی مشکل تھا۔

ٹوٹا نہیں ملکھا

 ملکھا سنگھ نے تقسیم ہند کے بعد بد ترین انتشار میں اپنے والدین کو کھو دیا تھا۔کسی نہ کسی طرح پاکستان سے مہاجر کی شکل میں ہندوستان آئے۔اتنے خوفناک بچپن کے بعد ،وہ بکھرے نہیں ،انہوں نے اپنی سوچ کو مثبت رکھا۔انہوں نے اپنی زندگی میں کچھ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس جذبہ اور حوصلہ نے انہیں ’فلائنگ سکھ‘ بنا دیاتھا۔ 

ایک اتھلیٹ کے کردار میں انہوں نے ٹریک پر رفتار سے بجلی گرا دی تھی۔ انہوں نے 200 میٹر اور 400 میٹر میں کامیابی حاصل کی ، اس طرح وہ اب تک کا سب سے کامیاب اتھیلٹ بن گئے۔ کچھ عرصے تک وہ 400 میٹر کے عالمی ریکارڈ رب کے مالک بھی رہےتھے۔ جب انہوں نے برطانیہ کے شہر کارڈز ، ویلزس میں منعقدہ 1958 دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد لمبے بالوں کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا تو اس کی توجہ کا مرکز بنے۔

پاکستان میں بنے ’فلائنگ سکھ‘

ایک وقت ایسا آیا تھا جب انہیں پاکستان میں دوڑنے کی دعوت بھی دی گئی تھی۔ وہ بچپن کے واقعات کی وجہ سے وہاں جانے سے بچ رہے تھے۔ لیکن پھر بہت سوچ سمجھ کر دعوت قبول کرلی تھی۔۔ بالآخر1960میں لاہور میں منعقدہ انڈو پاک ریس میں پاکستانی اتھلیٹ عبدالخالق کو شکست دے کر پاکستانی صدر ایوب خان سے فلائنگ سکھ کا خطاب پایا، ہندوستان نے ملکھا سنگھ کو ملک کے چوتھے بڑے سول ایوارڈ پدما شری سے نوازا تھا۔

awazurdu

جب وجئےالکشمی پنڈت نے لگایا گلے

 روم اولمپکس کی 400 میٹر دوڑ میں ہندوستان کی آخری امید کانسی کے تمغے کے لئے تھی اور اس میدان میں ہندوستان کا دعویدار ملکھا سنگھ تھا۔ملکھا سنگھ 400 میٹر دوڑ میں حصہ لینے کے لئے میدان میں داخل ہوئے تو سب کی نگاہوں کا مرکز تھے۔ اسے اپنی امید سمجھتے ہوئے ، ہر ہندوستانی کھڑا تھا۔میڈل کی امید کے ساتھ دعا کررہا تھا۔ ملکھا سنگھ نے اپنی صلاحیت اور جیت کے جذبے سے کانسے کا تمغہ جیتا تھا ، ۔اس جیت کے بعد ایک لڑکی دوڑتی ہوئی آئی اور اس کو گلے لگایا۔

ملکھا سنگھ اپنی جیت پر بھی یقین نہیں کرپا رہے تھے کہ اس عورت نے ان کی تعریف کے پل باندھنا شروع کردیئے۔ ملکھاسنگھ سمجھ نہیں پا رہے تھے کہ وہ عورت کون ہے۔ اچانک اپنا تعارف کرواتے ہوئے اس عورت نے کہا ، شاید آپ نے مجھے پہچانا نہیں ۔ میں پنڈت جی کی بہن ہوں۔ جی ہاں ! وہ پنڈت جواہر لال نہرو کی بہن وجئےالکشمی پنڈت تھیں۔

نہرو سے کیا کہا تھا ملکھا نے

اسی وقت ، وجئےالکشمی پنڈت نے ملکھاسنگھ کی پنڈت جواہر لال نہرو سے بات کرائی۔ پنڈت جواہر لال نہرو نےملکھاسنگھ کو بتایا کہ آج وہ ملک میں نام روشن کرچکے ہیں ، آج وہ کچھ بھی مانگ سکتے ہیں۔ آج وہ جو بھی مانگے گے انہیں دیا جائے گا۔ اگر ملکھاسنگھ چاہتے تھے ، وہ وزیر اعظم سے کچھ مانگ سکتے تھے ، وہ جانتے تھے کہ ان کے لئے کچھ بھی مشکل نہیں ہے۔ لیکن ملکھا سنگھ نے جواب دیا کہ انہیں مانگنا ہی نہیں آتا۔ لہذا اگر وہ کرسکتے ہیں تو پھر ملک بھر میں ایک دن کی تعطیل کا اعلان کریں ۔ پنڈت جواہر لال نہرو نے بھی ایسا ہی کیا۔ملکھا سنگھ کے اس قول کے ساتھ ، پنڈت جواہر لال ان کی اہلیت کے ساتھ ساتھ ان کی ایمانداری کے بھی قائل ہوگئےتھے۔

awazurdu