پہلا ٹیسٹ :ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ڈرا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-08-2021
بارش کا کمال
بارش کا کمال

 

 

ٹرینٹ برج: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہو گیا ہے۔

پانچویں دن بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند نہیں کھیلی جا سکی۔ دن کے دوران بارش کئی بار رکی ، لیکن جب کور ہٹا کر میچ کی کوشش کی گئی تو دوبارہ بارش شروع ہوگئی۔ ہندوستان کو میچ جیتنے کے لیے مزید 157 رنز بنانے تھے اور اس کی 9 وکٹیں باقی تھیں۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 اگست سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

 چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک ہندوستان نے 1 وکٹ پر 52 رنز بنا لیے تھے۔ روہت شرما 12 اور چیتیشور پجارا 12 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

 انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 303 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 303 رنز کے اسکور پر آل آؤٹ ہو گئی۔ ہندوستان کو میچ جیتنے کے لیے 209 رنز کا ہدف ملا۔ ہندوستان کی دوسری اننگز میں لوکیش راہل 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں سٹورٹ براڈ نے وکٹ کیپر جوس بٹلر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

 دوسری جانب انگلینڈ کی جانب سے کپتان جو روٹ نے سب سے زیادہ 109 رنز بنائے۔ جسپریت بمراہ نے ہندوستان کے لیے 64 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج اور شاردول ٹھاکر نے 2-2 اور محمد شامی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

 بارش نے پورا میچ نگل لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک ٹیسٹ میں زیادہ سے زیادہ 450 اوور کھیلے جا سکتے ہیں۔ اس ٹیسٹ میں صرف 250.2 اوورز ممکن تھے۔ دوسرے دن سے ہر روز بارش رکاوٹ بنتی ہے۔ دوسرے دن کا آدھا کھیل بارش سے بہہ گیا۔ تیسرے اور چوتھے دن بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ پانچویں دن ایک بھی گیند نہیں پھینکی جا سکی۔