پہلا ٹیسٹ : ٹیم انڈیا کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-11-2021
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ : ٹیم انڈیا  کا اعلان
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ : ٹیم انڈیا کا اعلان

 

 

آواز دی وائس :ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ہندوستانی کرکٹ روایتی کرکٹ کی جانب لوٹ رہی ہے ۔اب17 نومبر سے ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوم سرزمین پر ہوگا۔ اس دوران دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلیں گی۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ روہت شرما اور ویرات کوہلی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ اجنکیا رہانے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی چیتشور پجارا کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ ویرات کوہلی دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کو جوائن کریں گے اور کپتانی سنبھالیں گے۔

۔ اسکواڈ: اجنکیا رہانے (کپتان)، چیتیشور پجارا، کے ایل راہول، میانک اگروال، شوبمن گل، شریاس ایر، ردھیمان ساہا، کے ایس بھرت، رویندرا جدیجا، آر اشون، اکسر پٹیل، جینت یادو، ایشانت شرما، امیش یادیو، محمد سیراجو مشہور کرشنا۔

ہنوما وہاری ٹیم سے باہر ہنوما وہاری کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے جنوری 2021 میں آسٹریلیا کے دورے پر ہندوستان کے لیے آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔ پھر وہ سڈنی میں انجری کا شکار ہونے کے بعد بھی بلے بازی کرتے رہے تھے۔ ہنوما نے 161 گیندوں کا سامنا کیا اور 23 رنز بنائے تھے۔ اشون کے ساتھ مل کر انہوں نے ٹیم انڈیا کے لیے میچ بچا لیا تھا۔ وہاری نے اب تک 12 ٹیسٹ کھیلے ہیں اور 32.84 کی اوسط سے 624 رنز بنائے ہیں۔ ان کے نام ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں ہیں

 وہاری کو انگلینڈ کے دورے پر ایک بھی میچ میں موقع نہیں دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی شریاس ایر بھی پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ ہیں۔ جینت یادو کو بھی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ راہول ڈرایوڈ اس سیریز سے ٹیم انڈیا کے کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔