پہلا ٹی20 میچ :ہندوستان نے جیتا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-11-2021
پہلا ٹی20 میچ :ہندوستان نے جیتا
پہلا ٹی20 میچ :ہندوستان نے جیتا

 

 

جے پور :ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی 20 میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سنسنی خیز جیت درج کی۔ ٹاس ہار کر پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل (70) اور مارک چیپ مین (63) نے رنز کی اننگز کھیلی۔ہندوستان کی جانب سے آر اشون اور بھونیشور کمار 2،2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

۔ 165 رنز کا ہدف روہت اینڈ کمپنی نے 19.4 اوور کے کھیل میں صرف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس میچ میں جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ دوسرا میچ 19 نومبر کو رانچی میں کھیلا جائے گا۔ اس جیت کے ساتھ ہی راہل-روہت کا دور شروع ہو گیا ہے۔ روی شاستری اور ویرات کوہلی کے جانے کے بعد پہلی بار ان دونوں نے ٹیم کے کوچ اور کپتان کی کمان اپنے کندھوں پر سنبھالی ہے اور پہلے ہی میچ میں ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا ہے۔

 روہت سوریا کی شاندار اننگز 

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان کی شروعات اچھی رہی۔ روہت شرما اور کے ایل راہول نے پہلی وکٹ کے لیے 31 گیندوں میں 50 رنز جوڑے۔ اس جوڑی پر وقفہ مچل سینٹنر نے راہول (15) کو آؤٹ کر کے کیا۔ نیوزی لینڈ کے گیند بازوں کو دوسری وکٹ کے لیے پھر جدوجہد کرنا پڑی۔ روہت اور سوریہ کمار یادو نے 49 گیندوں میں 59 رنز جوڑے۔ اس شراکت داری کو بولٹ نے روہت (48) کا وکٹ لے کر توڑا۔ نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ بھی بولٹ کے حصے میں آئی۔ انہوں نے سوریہ کمار یادو (62) کو بولڈ کیا۔ ٹم ساؤتھی نے شریاس آئیر (5) کی وکٹ حاصل کی۔ آخری اوور میں وینکٹیش ایر (4) کو ڈیرل مچل نے آؤٹ کیا۔

گپٹل-چیپ مین نے شاندار اننگز کھیلی

 ٹاس ہارنے کے بعد پہلے کھیلنے اتری کیوی ٹیم کی شروعات خراب رہی اور اننگز کی تیسری گیند پر بھونیشور کمار نے ڈیرل مچل کو بولڈ کر کے گولڈن ڈک کرایا۔ مارٹن گپٹل اور مارک چیپ مین نے دوسری وکٹ کے لیے 77 گیندوں میں 109 رنز جوڑ کر ٹیم کو پٹری پر واپس لایا۔ اس شراکت داری کو آر اشون نے چیپ مین (63) کو آؤٹ کر کے توڑا۔ اسی اوور میں انہوں نے گلین فلپس (0) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ مارٹن گپٹل نے (70) رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ گپٹل کا وکٹ دیپک چاہر نے لیا۔ٹیم انڈیا کی 5ویں کامیابی بھونیشور کمار نے ٹم سیفرٹ (12) کو آؤٹ کیا۔

محمد سراج آخری اوور کی پہلی ہی گیند پر زخمی ہو گئے۔ مچل سینٹنر نے پہلی ہی گیند پر تیز شاٹ کھیلا اور سراج نے گیند کو روکنے کی کوشش میں خود کو زخمی کر دیا۔ گیند تیزی سے ان کی انگلی سے ٹکرا گئی جس کے بعد ان کا خون بہنے لگا۔ تاہم اس کے بعد بھی سراج نے گیند بازی جاری رکھی اور 5ویں گیند پر راچن رویندرا (7) کو بھی بولڈ کیا۔

 آئی پی ایل فیز-2 سے روشنی میں آنے والے وینکٹیش ایر کو آج ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے کا موقع ملا ہے۔ ائیر گیند اور بلے دونوں کے ماہر ہیں اور میچ میں ہاردک پانڈیا کی کمی کو پورا کر سکتے ہیں۔ فیز 2 میں انہوں نے 10 میچوں میں 370 رنز بنائے اور 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔