ایورسٹ پرترنگالہراآئے دوجانباز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-06-2021
بلندی پر ترنگا
بلندی پر ترنگا

 

 

سیکر، راجستھان

جب کوروناکے سبب ہر طرف افراتفری پھیل رہی ہے ، اس دوران ، راجستھان کے دو نوجوان کوہ پیما ، سیکر کے نیرج چودھری اور جھنجھنو کے انیل دھنکر ترنگے کے ساتھ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پرپہنچ گئے ہیں۔ اس کارنامے پرانھیں مبارکباد۔ ضلع سیکر کے ابھے پورہ گاؤں کے رہائشی نیرج چودھری ، اورانیل دھنکرکے جذبے کو سلام کہ جب لوگ کورونا کے سبب گھروں میں بند ہیں تو انھوں نے اویرسٹ سرکرنے کی ٹھانی۔

انھوں نے 31 مئی کو 8848 میٹر اونچی چوٹی پر چڑھنے کا عمل کمل کیا۔ اس مہم کا نام ، آئی ایم ایف انڈین ایورسٹ مہم رکھا گیا تھا 2021 ، اپریل میں شروع کی گئی تھی۔80 روزہ مہم کی ٹیم میں ، 20 کوہ پیما چاروں مختلف گروپوں میں چڑھنے لگے۔ 31 مئی ، صبح چھ بجے ، چودھری کی ٹیم نے چڑھائی مکمل کی۔

اسی طرح ، ضلع جھنجھنو کے سولانا گاؤں کے حولدار انیل دھنکر اپنے 25 ممبروں کے ساتھ 25 مارچ کو ایک مہم پر گئے تھے۔ اس میں دو کمیشنڈ آفیسرز ، تین کانسٹیبل ، اور دو کوہ پیما تربیت دینے والے تھے۔ کھٹمنڈو کے راستے ، 8 اپریل کو ماؤنٹ ایورسٹ بیس کیمپ پہنچے۔ 21 اپریل کو نیپال کے لیبوچے چوٹی پر 6119 میٹر پر چڑھے۔

خراب موسم اور شدید برف باری کی وجہ سے بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باوجود ، حولدار انیل دھنکر نے اپنے سات ساتھیوں سمیت ، یکم جون کی صبح 6.30 بجے ایورسٹ چوٹی پر چڑھائی مکمل کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔ (ایجنسی ان پٹ )