انگلینڈ نے جیتا پہلا ٹیسٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-02-2021
انگلینڈ نے جیتا پہلا ٹیسٹ
انگلینڈ نے جیتا پہلا ٹیسٹ

 

چینئی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ہندوستان  کو شکست دے کر پہلا کرکٹ ٹسٹ میچ 227 رنوں سے جیت لیا ہے۔ہندوستان کو جیت کے لیے 420 رن بنانے تھے مگرپوری ٹیم دوسری اننگز میں 192 رن پر ہی آؤٹ ہوگئی۔ کل انگلینڈ کی پوری ٹیم 178 رن پرآؤٹ ہوگئی تھی۔ دوسری اننگز میں اسپنر آر اشون نے انگلینڈ کے 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاتھا، جبکہ شہباز ندیم نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن مہمان ٹیم کی پوزیشن مستحکم نظر آ رہی تھی

ہندوستان کی ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے 420 رنز کا ہدف ملا تھا- میزبان ٹیم نے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام تک روہت شرما کی وکٹ کھو کر 39 رنز بنا لئے تھے

اس سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 178 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، لیکن پہلی اننگز کی واضح سبقت کی وجہ سے اس نے ہندوستان کے سامنے فتح کے لئے بڑا ہدف دے دیا- اس سے قبل مہمان ٹیم نے پہلی اننگس میں 578 رنز بناے تھے جس میں کپتان روٹ کے شاندار 218 رنزبھی شامل تھے- ہندوستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگس میں کچھ خاص نہیں کر سکی اور 337 رنوں پر آؤٹ ہو گئی- جس میں رشبھ پنت کے 91 اور واشنگٹن سندر کے 85 رنز بھی شامل تھے

منگل کے روز کھیل کا آخری دن ہے جس میں ہندوستان کو میچ جیتنے کے لئے مزید 381 رنز کی ضرورت تھی- اور اس کے پاس 9 وکٹیں ابھی محفوظ تھیں