انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں 74 رنز سے شکست دے دی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 05-12-2022
انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں 74 رنز سے شکست دے دی
انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں 74 رنز سے شکست دے دی

 

 

راولپنڈی: پہلے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ انگلینڈ کی پاکستان میں 22 سال بعد ٹیسٹ میچ میں یہ پہلی کامیابی ہے، اس سے قبل انگلینڈ نے دسمبر 2000 میں کراچی میں پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرایا تھا۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ کا 343 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 268 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

سعود شکیل 76، امام الحق 48 اور محمد رضوان 46، اظہرعلی 40 اور آغا سلمان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن اور اولی رابنسن نے چار، چار جبکہ بین اسٹوکس اور جیک لیچ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اولی رابنس کو بہترین کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے پہلی اننگز میں 1 اور دوسری اننگز میں 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا

اس سے قبل پاکستان نے پانچویں دن کا آغاز 2 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز سے کیا اور پوری ٹیم 268 رنز پویلین لوٹ گئی، یوں مہمان ٹیم نے میچ 74 رنز سے جیت لیا۔

گرین کیپ کے پہلی اننگز کے 3 سنچری میکر امام الحق 43، عبداللّٰہ شفیق 6 اور بابر اعظم 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں جبکہ سعود شکیل 76، محمد رضوان 46، آغا سلمان 30 اور اظہر علی 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔