انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-07-2021
ون ڈے میچ
ون ڈے میچ

 

 

لندن:انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں 52 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔لارڈز میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

 انگلینڈ کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور ڈیوڈ ملان کھاتا کھولے بغیر ہی دوسرے اوور میں حسن علی کی وکٹ بن گئے جبکہ زیک کرالی بھی بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کو وکٹ دے بیٹھے۔

 حسن علی نے 247 کے مجموعی اسکور پر ثاقب محمود کی وکٹ حاصل کر کے انگلینڈ کی اننگز کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ میچ میں 5 وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو امام الحق لگاتار دوسرے میچ میں ناکامی سے دوچار ہوئے اور صرف ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

اس سے قبل بارش کے سبب ٹاس تاخیر سے ہوا اور میچ دیر سے شروع ہونے پر دونوں ٹیموں کی اننگز 47 اوورز تک محدود کردی گئی ہے۔ انگلینڈ کے قائم مقام کپتان بین اسٹوکس کے لیے یہ یادگار میچ تھا اور وہ اپنا 100واں ون ڈے میچ کھیل رہے تھے۔یاد رہے کہ کارڈف میں کھیلے گئے گزشتہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

 پاکستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 141 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔