انگلینڈ فتح کے قریب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 05-07-2022
انگلینڈ فتح کے قریب
انگلینڈ فتح کے قریب

 

 

برمنگھم: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔ انگلینڈ نے 378 رنز کے ہدف میں دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا لیے ہیں، جبکہ انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 119 رنز مزید درکار ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے اوپنرز زیک کرالی اور الیکس لیس نے 107 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد انگلینڈ نے یکے بعد دیگرے تین وکٹیں دو اسکور کے اضافے کے بعد 109 رنز پر گنوا دیں۔ا

انگلینڈ کی جانب سے سٹار پلیئر جو روٹ اور جونی بیئرسٹو نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے 151 رنز کی شراکت قائم کی ہے۔ جو روٹ 76 اور جونی بیئرسٹو 72 رنز بنا کر ناٹ آوٹ ہیں۔

دورسری طرف ٹیم انڈیا کی جانب سے کپتان جسپریت بُمراہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے، جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوگئے تھے۔ چوتھے دن کا آغاز انڈیا نے 125 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا جس کے بعد پوری ٹیم 245 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ دوسری اننگز میں  ٹیم انڈیا کے جانب سے چیتیشور پجارا 66 اور رشبھ پنت 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ بین سٹوکس نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

خیال رہے منگل کے روز ٹیسٹ میچ کے آخری دن انگلینڈ کو سیریز برابر کرنے کے لیے 119 رنز درکار ہوں گے، جبکہ ٹیم  انڈیا کو میچ اور سیریز جیتنے کے لیے 7 وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔