کیوں لگایا گیا جرمانہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-08-2021
انگلینڈ اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم پرکیوں لگایا گیا جرمانہ
انگلینڈ اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم پرکیوں لگایا گیا جرمانہ

 

 

آواز دی وائس، ایجنسی 

دبئی:انگلینڈ اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم پر بدھ کے روز ناٹنگھم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سست اوور ریٹ کے لئے 40 فیصد میچ فیس کاجرمانہ لگایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیوٹی سی) کے دو دو پوائنٹس کاٹے گئے ہیں مقررہ وقت کوذہن میں رکھتے ہوئے یہ پایا گیا کہ دونوں ٹیموں نے ہدف سے دواوور کم ڈالے، جس کے پیش نظرمیچ ریفری کے آئی سی سی ایلیٹ پینل کےکرس براڈ نے یہ جرمانہ لگایا۔

آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ کھلاڑیوں اور ان کے انفرادی سپورٹ اسٹاف کے لئے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22، جوسست اوور ریٹ سے متعلق ہے، کے مطابق کھلاڑیوں کو ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے، جب ان کی ٹیم مقررہ وقت میں پورے اوور ڈالنے میں ناکام رہتی ہے۔

اس کے علاوہ آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کھیلنے کی شرائط کے آرٹیکل 16.11.2 کے مطابق ایک ٹیم کاہرایک اوور ہر شارٹ کے لئے ایک پوائنٹ کاٹا جاتا ہے۔