فاف ڈوپلیسی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
فاف ڈوپلیسی
فاف ڈوپلیسی

 

 

فاف ڈوپلیسی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں توجہ مرکوز کرنے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ریٹائرمنٹ لینے کے ایک تفصیلی بیان شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا دل صاف ہے اور یہی کسی نئے باب کے آغاز کا صحیح وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں توجہ دینے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ رہا ہوں لیکن اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ میرے منصوبوں میں ون ڈے کرکٹ شامل نہیں۔‘’میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں جنوبی افریقی ٹیم کیلئے بہت کچھ کرنے کی اہلیت رکھتا ہوں۔‘

فنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ ’کرکٹ کے تمام فارمیٹ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لوں۔‘ انہوں نے لکھا کہ ’آنے والے سال میں کرکٹ کیرئیر کے حوالے سے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ سے بات چیت کروں گا اور متفقہ رائے سے جو بات بہتر لگی وہی کریں گے۔

‘ 36 سالہ فاف ڈوپلیسی نے جنوبی افریقا کیلئے 69 ٹیسٹ میچز میں 4 ہزار سے زائد رنز رکھے ہیں۔ڈوپلیسی کی کپتانی میں جنوبی افریقا نے 36 ٹیسٹ میچز میں سے 18 میں کامیابی حاصل کی۔ ڈو پلیسی نے نومبر 2012 میں آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ کے مقام پر ڈیبیو کیا اور پہلے میچ میں سنچری اسکور کی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Faf du plessis (@fafdup)