ڈاکٹر مہا جفالی سعودی اسپیشل اولمپکس فیڈریشن کی صدر مقرر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-09-2021
 ڈاکٹر مہا جفالی
ڈاکٹر مہا جفالی

 


جدہ: انتخابی سائیکل 2024 کے لیے سعودی سپورٹس فیڈریشنز اور کمیٹیوں کے متعدد بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نئی تشکیل کو اپناتے ہوئے ایک کاروباری خاتون ڈاکٹر مہا بنت احمد الجفالی کو سعودی سپیشل اولمپکس فیڈریشن کی صدرمقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی اسپیشل اولمپکس فیڈریشن کی صدرکے طورپر تقرری ڈاکٹر جفالی کی توثیق سعودی سپورٹس فیڈریشنز اور کمیٹیوں کے متعدد بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نئی تشکیل کا حصہ ہے۔

ڈاکٹر مہا جفالی کواس منصب پر فائز کرنے کی منظوری سعودی عرب کی اولمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے دی ہے۔

ڈاکٹر مہا جفالی کو سماجی کاموں کے میدان میں ایک فعال شخصیت سمجھا جاتا ہے۔

وہ مارچ 2021 سے پہلے جدہ ہیلتھ کلسٹر کی ایڈوائزری کونسل کی نامزد چیئرپرسن بھی ہیں۔

یہ امدادی مرکزایک نجی غیر منفعتی تنظیم ہے۔

یہ تنظیم ذہنی معذوری سے دوچار افراد کہ بہبود اور ان کی کفالت کے لیے کام کرتی ہے۔

ڈکٹرمہا جفالی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور ایش ووڈ یونیورسٹی سے صحت کی دیکھ بھال کے میدان میں انہوں نےپی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ 

اس کے علاوہ ڈاکٹر مہا جفالی نے امریکا کے ملز کالج سے بچوں کی ترقی میں بیچلر آف سائنس کا کورس بھی کیا ہوا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ وہ متعدد کتابوں کی  مصنفہ ہیں۔