ڈنمارک کو شکست، آسٹریلیا ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 01-12-2022
ڈنمارک کو شکست، آسٹریلیا ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا
ڈنمارک کو شکست، آسٹریلیا ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا

 

 

دوحہ : فیفا ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے ڈنمارک کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق دوحا کے الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں آسٹریلیا نے ڈنمارک 0-1 سے شکست دیتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی

فٹ بال کی تاریخ میں یہ دوسری بار ہے جب آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائی۔ آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے میتھیو لیکی نے 60 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی

اس سے قبل امریکا نے ایران اور انگلینڈ نے ویلز کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ نیدر لینڈ، سینیگال، برازیل اور پرتگال بھی پری کوارٹر مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔ میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں