کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری کا کورونا ٹیسٹ مثبت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-09-2021
روی شاستری
روی شاستری

 

 

لیڈز:دورہ انگلینڈ پر موجود کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ اختیار کرلیا۔

کرکٹ بورڈ نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ سپورٹ اسٹاف کے 3 ممبران اور روی شاستری قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ تمام افراد کورونا سے متعلق تمام ضروری احتیاطی اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں۔

 کرکٹ بورڈ کے مطابق ان تینوں افراد کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ ہوا تھا اور تینوں اس وقت اپنے ہوٹل کے کمرے میں ہیں جبکہ میڈیکل ٹیم کی جانب سے ان کے کورونا کی منفی رپورٹ کی تصدیق آنے تک وہ کرکٹ ٹیم کے ہمراہ سفر بھی نہیں کر سکیں گے۔