کامن ویلتھ گیمز : لوپریت سنگھ نے میڈل کی امید جگائی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 03-08-2022
کامن ویلتھ گیمز : لوپریت سنگھ نے میڈل کی امید جگائی
کامن ویلتھ گیمز : لوپریت سنگھ نے میڈل کی امید جگائی

 

 

برمنگھم :  ویٹ لفٹنگ مردوں کے 109 کلوگرام وزن کے زمرے میں لوپریت سنگھ نے تمغے کی امیدیں بڑھا دی ہیں۔

 لوپریت اسنیچ راؤنڈ میں دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ اب ان سے کلین اینڈ جرک راؤنڈ میں بہترین کارکردگی کی توقع ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ہندوستانی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اب تک وہ کل 13 تمغے جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔ جس میں اب تک 5 طلائی تمغے اور 5 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے ہندوستان کے حصے میں آئے ہیں۔

 پانچویں ویں دن ہندوستانی کھلاڑی 8 گولڈ میڈل میچز کا حصہ تھے جس میں ہندوستانی کھلاڑی 2 گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔

اب چھٹے دن بھی ہندوستانی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمغوں کی تعداد بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ آج کا دن باکسنگ میں ایک شاندار دن ہو سکتا ہے۔ 48-50 کلوگرام کے کوارٹر فائنلز - نکھت زرین حصہ لینے جا رہی ہیں، جبکہ لولینا بورگوہین بھی 66-70 کلوگرام کے کوارٹر فائنل میں داخل ہونے جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستانی خواتین ٹیم کرکٹ میں بارباڈوس سے مقابلہ کرے گی۔ ہاکی میں بھی بھارتی کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔