کولمبو: لنکا نے آخری ٹی 20 کے ساتھ سیریز 2-1 سے جیت لی۔

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-07-2021
ہندوستان کو مایوسی
ہندوستان کو مایوسی

 

 

 کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں ہنوستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز پر ڈھیر ہوگئی جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 14.3 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔

 ونندو ہسارنگا کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 ہندوستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور ابتدائی 5 وکٹیں صرف 36 رنز پر گر گئیں۔ ہندوستان کی جانب سے کلدیپ یادیو 23 رنز بنا کر نمایاں رہے باقی کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکا۔

 سری لنکا کے ونندو ہسارنگا نے چار، چمیرا اور مینڈس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 سری لنکا کے دھنن جیا ڈی سلوا 23 اور ونندو ہسارنگا 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، بھنوکا اور اویشکا فرننڈو نے بالترتیب 18 اور 12 رنز کی اننگز کھیلی۔

 ہندوستان کی جانب سے راہول چاہر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھی سری لنکا نے ہندوستان کو شکست دی تھی اور سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی، آخری میچ میں کامیابی حاصل کرکے میزبان ٹیم نے سیریز 2-1 سے جیت لی۔