وزیراعلیٰ آندھراپردش نے سعدیہ الماس کو5 لاکھ روپے دینے کا کیا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
وزیراعلیٰ آندھراپردش نے سعدیہ الماس کو5 لاکھ روپے دینے کا کیا اعلان
وزیراعلیٰ آندھراپردش نے سعدیہ الماس کو5 لاکھ روپے دینے کا کیا اعلان

 

 

آواز دی وائس، حیدرآباد

پاور لفٹنگ میں عالمی سطح پر ہندوستان کا نام روشن کرنے والی شیخ سعدیہ الماس کو ریاست آندھراپردیش کے وائی ایس جگن موہن ریڈی نے پانچ لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔

شیخ سعدیہ الماس حال میں اپنے والی صمدانی کے ساتھ وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی سے ان کے دفتر میں ایک خاص ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات کے بعد ہی آندھراپردیش حکومت نے انہیں پانچ لاکھ روپئےدینے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہےکہ سعدیہ نے گذشتہ برس دسمبر2021 میں ترکی کے دارالحکومت استنبول میں منعقدہ ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں تین گولڈ میڈل اور ایک برونز میڈل جیتا تھا۔

وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی نے شیخ سعدیہ الماس کی خوب تعریف کی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے سعدیہ کے آبائی شہرمنگلاگیری( Mangalagiri) میں ایک پاور لفٹنگ اکیڈمی بنانے کی، سعدیہ کی تجویز کو تسلیم کیا۔

وزیراعلیٰ نےاس موقع پرکہا کہ حکومت ریاست کے اندر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اس میٹنگ کے دوران ریاستی وزیرکھیل ایم سری نواس راؤ، منگلا گیری کے ایم ایل اے الا رام کرشنا ریڈی اور چیف سکریٹری رجت بھارگاوا وغیرہ موجود تھے۔