بوپنا ،ثانیہ اور ارجن نے اپنے اپنے ڈبلز میچ ہارے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 12-01-2022
بوپنا ،ثانیہ اور ارجن نے اپنے اپنے ڈبلز میچ ہارے
بوپنا ،ثانیہ اور ارجن نے اپنے اپنے ڈبلز میچ ہارے

 

 

ایڈیلیڈ: ہندوستان کے روہن بوپنا اور فرانس کے ایدورڈ روجر- ویسلن کی جوڑی اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹر نیشنل میں ڈبلز کے پہلے دور کے میچ میں منگل کو امریکہ کے اسٹیو جانسن اور کے آسٹن کرائجیک سے ہار گئی

امریکی جوڑی نےپہلے دو سیٹ بانٹنے کے بعد سپر ٹائی - بریکر میں مقابلہ جیت لیا

امریکی جوڑی نے 4-6، 6-3، 8-10 سے جیت درج کی۔

واضح رہے کہ بوپنا اور رام کمار رام ناتھن نے پچھلے ہفتے اے ٹی پ 250 ایڈیلیڈ انٹرنیشنل میں ڈبلز خطاب جیتا تھا۔

چیک جمہوریہ کی تیجیر مارٹن کووا اور مارکیٹا ووندرو سووا نے یوکرین کی کیچینوک ناڈیا اور ہندوستان کی ثانیہ مرز کی جوڑی کو ڈبلز راؤنڈ آف 16 میں 3-6، 3-6 سے ہرایا۔ (ایجنسی )