بین اسٹوکس :انگلی میں چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-04-2021
بین اسٹوکس
بین اسٹوکس

 

 

مبئی، راجستھان رائلس کے تجربہ کار آل راونڈر اور سب سے اہم اوورسیز کھلاڑی بین اسٹوکس انگلی میں چوٹ کی وجہ سے موجودہ آئی پی ایل 2021سیزن سے باہر ہوگئے ہیں۔ پنجاب کنگس کے خلاف یہاں گزشتہ پیر کو ٹیم کے پہلے مقابلے میں اسٹوکس کی بائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگ گئی تھی، جب انہوں نے ریان پراگ کی گیند پر کرس گیل کا کیچ پکڑا تھا۔ اس خبر سراجستھان رائلس کو بڑا جھٹکا لگا ہے، جو اس سیز ن میں اچھی کارکردگی کی بدولت پلے آف میں پہنچنے کی امید کررہا ہے۔