آسٹریلین کرکٹرز پرگھبراہٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
آسٹریلین کرکٹرز کو دورہ پاکستان سےہورہی ہے گھبراہٹ
آسٹریلین کرکٹرز کو دورہ پاکستان سےہورہی ہے گھبراہٹ

 

 

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان میں اب تقریباً ایک ماہ کا عرصہ رہ گیا ہے لیکن پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی تازہ لہر کی وجہ سے آسٹریلین کرکٹر دورے کے حوالے سے گھبراہٹ کا شکار ہیں۔

آسٹریلین اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق ٹیم کے ایک قریبی ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ ہم سب بہت نروس ہیں۔آسٹریلیا کو تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی20 میچ کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس کا آغاز 3 مارچ سے ہو گا۔ سلیکٹر جیارج بیلی نے بدھ کو رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ دورہ پاکستان کے دوران سیکیورٹی انتظامات انتہائی مضبوط اور مکمل ہوں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں بورڈز دورے کے حوالے سے چند معمولی معاملات کے حوالے سے تاحال کام کر رہے ہیں، جیسے ہی معاملات پر حتمی منظوری دی جائے گی، ہم اسکواڈ کا اعلان کردیں گے لیکن اس حوالے سے تیار ہیں۔

آسٹریلیا نے سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے آسٹریلیا نے 1998 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور اس کے بجائے دونوں ٹیموں کے درمیان نیوٹرل مقامات پر میچز منعقد ہوتے رہے۔

پی سی بی گزشتہ چند سالوں میں پاکستان نے چند ٹیموں کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کی جس سے غیرملکی بورڈز اور کھلاڑیوں کو اعتماد بحال ہوا ہے تاہم پڑوسی افغانستان میں طالبان کی جانب سے اقتدار سنبھالے جانے کے بعد سے پاکستان میں ایک مرتبہ حملوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس پر بین الاقوامی ٹیموں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ دنوں وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی تسلیم کیا تھا کہ افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد سے پاکستان میں حملوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے جمعرات کو لاہور کے مرکزی بازار میں ہونے والے دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے تھے۔

اس حملے کی ذمے داری حال ہی بننے والے بلوچستان کے علیحدگی پسند گروپ نے قبول کی تھی۔