آسٹریلیا 24 سال بعد پاکستان میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-02-2022
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر

 

 

اسلام آبباد: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی ہے۔ اتوار کی صبح پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیمکا استقبال کیا

آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے اپنی 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان کے دورے کے دوران آسٹریلیا کی ٹیم تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ یہ 1998 کے بعد آسٹریلیا کی مردوں کی ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ٹویٹ کیا کہ ’ہمارے کھلاڑی اسلام آباد پہنچ چکے ۔‘

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹویٹ کرتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہا۔ آسٹریلوی کرکٹر پیٹرک کمنز نے ٹویٹ کیا کہ ’اسلام آباد میں آکر اچھا محسوس ہو رہا ہے اور سیریز کے لیے پرجوش ہوں۔‘

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دو دن بائیو سکیور ببل میں رہے گی جس کے بعد ان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ کو راولپنڈی، 12 سے 18 مارچ کو کراچی اور 21 سے 25 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ تینوں ایک روزہ میچ 29 مارچ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ جبکہ واحد ٹی 20 میچ 5 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلوی ٹیم میں ایرن فنچ کے علاوہ شان ایبٹ، ایشٹن اگر، جیسن بہرنڈوف، الیکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لابوشین، مچل مارش، بین میکڈرموٹ، کین رچرڈسن، سٹیو سمتھ، مارکس سٹونس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی 16 رکنی سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔