جنوبی افریقی بولر پر برطانیہ میں حملہ، حالت تشویشناک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-06-2022
جنوبی افریقی بولر پر برطانیہ میں حملہ، حالت تشویشناک
جنوبی افریقی بولر پر برطانیہ میں حملہ، حالت تشویشناک

 

 

لندن :: جنوبی افریقی فاسٹ بولر مونڈلی خمالو برطانیہ کے شہر برسٹل میں ایک شراب خانے کے باہر ہونے والے حملے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

’کرک انفو‘ کے مطابق ہفتے کو اس حملے میں خمالو کو سر پر شدید چوٹ لگی تھی جس کے باعث اب وہ کوما میں چلے گئے ہیں۔ اب تک ان کے دو آپریشن کیے جاچکے ہیں اور ان کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔

خمالو برطانیہ میں نارتھ پیتھرٹن کلب کے لیے کھیلتے ہیں اور ان پر ہفتے کی رات حملہ اس وقت ہوا جب وہ اپنی ٹیم کے ساتھ جیت کا جشن منارہے تھے۔