یوم آزادی پر لال قلعہ پر مہمان بنے گا اولمپکس دستہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-08-2021
حوصلہ افزائی کے لیے مہمان وازی
حوصلہ افزائی کے لیے مہمان وازی

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی یوم آزادی کے خصوصی پروگرام میں ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے ہندوستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔ اس ایونٹ کے لیے تمام کھلاڑیوں کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیاہے۔ ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان سے129 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔

 اولمپک دستے کو لال قلعہ میں بطور خاص مہمان مدعو کریں گے جب وہ اپنی آٹھویں یوم آزادی پر تقریر کریں گے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مودی انہیں اپنی رہائش گاہ پر بھی مدعو کریں گے۔

 وزیر اعظم تمام کھلاڑیوں سے اپنی رہائش گاہ پر ذاتی طور پر ملاقات کریں گے اور بات کریں گے۔ یوم آزادی کے پروگرام کے بعد تمام کھلاڑی وزیراعظم کی رہائش گاہ کا دورہ بھی کریں گے۔ مودی نے ٹوکیو روانگی سے قبل ہی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات کی اور اچھی کارکردگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

 ہندوستان کے پاس اب تک دو تمغے ہیں۔ ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کے اب تک دو تمغے ہیں۔ ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے چاندی اور بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ باکسر لولینا بورگوہین نے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر تمغہ حاصل کیا۔ ان کے علاوہ مرد اور خواتین دونوں ہاکی ٹیمیں میڈل کے بہت قریب ہیں۔ مردوں کی ٹیم سیمی فائنل میں ہار گئی ہے اور اب کانسی کے تمغے کے لیے کھیلے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین کی ٹیم کو سیمی فائنل میں ارجنٹائن کا سامنا کرنا ہے۔