ایشیا ہاکی کپ: ہندوستان کا سفر اگر اور مگر کے چکر میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
ایشیا ہاکی کپ: ہندوستان کا سفر اگر اور مگر کے چکر میں
ایشیا ہاکی کپ: ہندوستان کا سفر اگر اور مگر کے چکر میں

 


آواز دی وائس : انڈونیشیا میں جاری ایشیا ہاکی کپ میں ہندوستان کے کشمکش کا لمحہ ہے۔آگے کا سفر اگر اور مگر پر منحصر کرتا ہے۔ ہندوستان کے لیے ناک آؤٹ مرحلے میں جانے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

ول اے میں شامل ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ  جاپان  انڈونیشیا  ہیں ، جن میں سے اس وقت جاپان چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ چار پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔ اس حساب سے پاکستان اور جاپان پول اے کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے چانسز زیادہ دکھائی دے رہے ہیں۔

مگر اسی پول میں شامل ہندوستان کی ٹیم کچھ مشکل میں نظر آ رہی ہے، جہاں اس کی قسمت اب اس کے اپنے ہاتھوں میں نہیں اور انڈونیشیا جیسی ٹیم کے خلاف صرف جیت اسے اگلے مرحلے میں نہیں پہنچا سکتی۔ اگر ہندوستان کو ٹورنامنٹ میں رہنا ہے تو جاپان کو پاکستان کے خلاف میچ جیتنا ہوگا۔ صرف یہی نہیں بلکہ پہلے جاپان کو جیتنا ہوگا اور پھر ہندوستان  کو انڈونیشیا سے بڑے مارجن سے جیت حاصل کرنا ہوگی۔

اب تک کی صورتحال کچھ یوں ہے کہ ہند ۔ پاک کے درمیان ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ایک، ایک گول سے برابر ہو گیا تھا جبکہ اپنے دوسرے میچ میں پاکستان نے انڈونیشیا کے خلاف 13 صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

دوسری جانب ہندوستان نے پاکستان کے خلاف برابری پر میچ ختم کرنے کے بعد جاپان کے خلاف دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست کا سامنا کیا تھا۔ ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان اپنا آخری پول میچ آج جاپان کے خلاف کھیلے گا جبکہ  ہندوستان بھی جمعرات ہی کو انڈونیشیا کا سامنا کرنے والا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ ہندوستان یہ ٹورنامنٹ بطور دفاعی چیمپیئن کھیل رہا ہے۔