ایشیا کپ: سری لنکا کی شاندار جیت، ہندوستان کا تقریباً اخراج

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
ایشیا کپ:  سری لنکا کی شاندار جیت، ہندوستان کا تقریباً اخراج
ایشیا کپ: سری لنکا کی شاندار جیت، ہندوستان کا تقریباً اخراج

 

 

دبئی:ٹیم انڈیا  کا خواب بکھر گیا ، سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ٹیم انڈیا نے  خالی ہاتھ واپسی تے کر لی ہے -ٹیم انڈیا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کی دوڑ سے تقریباً باہر ہو چکی ہے۔ منگل کو کھیلے گئے سپر 4 میچ میں سری لنکا نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آخری اوور کی سنسنی سری لنکا کو جیت کے لیے آخری اوور میں 7 رنز درکار تھے۔ ارشدیپ نے پہلی چار گیندوں میں صرف 5 رنز دیے۔ پانچویں گیند پر بلے باز شاٹ نہ کھیل سکے۔ وکٹ کیپر رشبھ پنت کے پاس رن آؤٹ کا موقع تھا لیکن ان کا تھرو وکٹ پر نہیں لگا۔ اس کے بعد نان اسٹرائیکر اینڈ پر بھی کوئی تھرو نہیں ہوا۔ اس میں سری لنکا کے بلے بازوں نے دو رنز لیے اور میچ جیت لیا۔ ہندوستانی ٹیم ابھی کاغذ پر فائنل کی دوڑ میں ہے۔ لیکن، اس کے لیے بیک وقت بہت سے معجزے ہونے چاہئیں۔

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ کپتان روہت شرما نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں سری لنکا نے ہدف 19.5 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اگر مگر کا کھیل

فائنل میں پہنچنے کے لیے ٹیم انڈیا کو چاہیے معجزہ،

جانیں کیا ہے ضرورت؟

ہندوستان اپنے آخری سپر 4 میچ میں افغانستان کو شکست دے۔ - سری لنکن ٹیم نے پاکستان کو شکست دے۔ -

افغانستان کی ٹیم نے بھی پاکستان کو ہرا دے-

اس سب کے بعد سری لنکا 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے گا۔ہندوستان، پاکستان اور افغانستان کے دو دو پوائنٹس ہوں گے۔ ہندوستان کے پاس ان تینوں ٹیموں میں بہترین نیٹ رن ریٹ ہونا ضروری ہے

جیت کا تعاقب

سری لنکا کی جانب سے کشال مینڈس اور پتھم نسانکا نے اننگز کا آغاز کیا۔ پتھم نسانکا 52 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب کیرتھ اسالانکا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ کشال مینڈس 57 رنز بناکر یزوندرا چہل کی گیند پرایل بی ڈبلیو ہوئے۔ مینڈس کی اننگز میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

بھانوکا راجا پکسے نے 25 اور داسن شناکا نے 33 ناقابل شکست رنز بنائے۔

منگل کے روز دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ انڈیا کی جانب سے کپتان روہت شرما نے 72، سوریا کمار یادو نے 34 جبکہ ہاردک پانڈیا اور رشبھ پنت نے 17، 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

روہت کی کپتانی کی اننگز آج کے میچ میں ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کا بلے نے زبردست ہلہ بولا۔ انہوں نے 41 گیندوں پر 72 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ ہندوستان کو جلد ہی 2 جھٹکے لگے، ویرات اور کے ایل راہول کچھ خاص نہ کر سکے۔ اس کے بعد روہت نے 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی اننگز کھیلی، ان کا اسٹرائیک ریٹ 175.60 رہا۔ روہت کے بعد سوریہ کمار یادو بھی جلد آؤٹ ہو گئے۔ 29 گیندوں میں ان کے بلے سے 34 رنز آئے۔ روہت اور سوریا کے درمیان 58 گیندوں میں 97 رنز کی شراکت ہوئی۔ ہاردک پانڈیا اور دیپک ہڈا بھی آج کے میچ میں فلاپ رہے۔ ہاردک 13 اور ہڈا صرف 3 رنز بنا سکے۔ گزشتہ میچ میں خراب شاٹ کھیلنے کے بعد آؤٹ ہونے والے رشبھ پنت سری لنکا کے خلاف زیادہ کچھ نہ کر سکے اور 13 گیندوں میں 17 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے-ا نڈین اسٹار بیٹر ویراٹ کوہلی صفر پر مدھوشنکا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے تھے۔

کے ایل راہول سری لنکا کے خلاف ایک بار پھر فلاپ ہوئے۔ انہوں نے 7 گیندوں کا سامنا کیا اور صرف 6 رنز بنائے۔ ان کی وکٹ مہیش تیکشا نے حاصل کی۔ دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر راہل نے آگے بڑھ کر کھیلنا چاہا لیکن گیند جاکر ان کی ٹانگ میں جا لگی۔ سری لنکن کھلاڑیوں نے زبردست اپیل کی اور امپائر نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ راہول نے ایشیا کپ کے 4 میچوں میں ایک بھی نصف سنچری نہیں بنائی ہے

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشنکا نے تین، چمیرا کرونارتنے اور داسن شناکا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا