اشون کی سنچری، ہندوستان فتح کی دہلیز پر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-02-2021
آج کے کھیل کی سب سے اہم بات اشون کی سنچری تھی
آج کے کھیل کی سب سے اہم بات اشون کی سنچری تھی

 

چینئی

 ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے- چینئی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن آج دن کے کھیل کے اختتام تک انگلینڈ کی تین وکٹیں گر چکی تھیں- اس سے پہلے ہندوستان نے اشون کی سنچری کی بدولت دوسری اننگس میں 286 رنز بناے- اس طرح انگلینڈ کی ٹیم جیت کے لئے 429 رنز کے ہدف کے ساتھ کل میدان میں اتریگی- تجزیہ نگاروں کی مانیں تو مہمان ٹیم کے لئے ہدف کو پورا کرنا خاصا مشکل ہو گیا ہے کیونکہ اسکی تین اہم وکٹیں پہلے ہی گر چکی ہیں جس میں اکشر پٹیل کی 2 جبکہ اشون کی ایک وکٹ شامل ہے-