گرفتار پہلوان سشیل کمار کو جھٹکا! ریلوے کی ملازمت سے معطل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-05-2021
عرش سے فرش تک
عرش سے فرش تک

 

 

نئی دہلی‘ قتل کے الزامات کا سامنا کر رہے اولمپک تمغہ یافتہ پہلوان سشیل کمار کو ایک اور جھٹکا اس وقت لگا جب ریلوے نے انہیں ملازمت سے معطل کر دیا۔ سی پی آر او ناردرن ریلوے دیپک کمار نے کہا کہ سشیل کمار کے خلاف فوجداری مقدمہ چل رہا ہے لہذا انہیں ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے۔ سشیل کمار ریلوے میں سینئر کمرشیل منیجر تھے اور 2015 سے دہلی حکومت کے ڈیپوٹیشن پر اسکولی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے چھترسال اسٹیڈیم میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) کے عہدے پر تعینات تھے۔