نریندر مودی اسٹیڈیم ۔ احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
سردار پٹیل اسٹیڈیم
سردار پٹیل اسٹیڈیم

 

 

 منصور الدین فریدی/ نئی دہلی

احمد آبا د میں آج صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کرکٹ کی دنیا  کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا ہے۔ جس کا نام پہلے سردار پٹیل اسٹیڈیم تھا۔

ہندوستان کرکٹ کا سلطان ہے۔ سمراٹ ہے اور بادشاہ ہے۔ بات صرف ٹیلنٹ کی نہیں ہے۔کرکٹ کے رنگ کی بھی ہے۔ اگر ایک جانب کرکٹرز اپنے جلوے دکھاتے ہیں تو دوسری جانب کرکٹ انتظامیہ کی اپنی خدمات کا سلسلئہ بھی جاری رہتا ہے۔جو کہیں نہ کہیں دنیا میں ہندوستانی کرکٹ کے قد کو بلند کرتا ہے ۔ساتھ ہی ملک کو کرکٹ کی دنیا میں پرکشش بناتا ہے۔ اسی سلسلے میں ایک اہم کڑی آج کرکٹ مداحوں کے سامنے پیش ہوگی ،ہندوستانی کرکٹ کےلئے ایک اہم دن ہے۔ کرکٹ کی دنیا پر کھیل اہلیت سے انتظامی اہلیت تک حکومت کرنے والے ہندوستان کی سرزمین پر دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح ہوگیاا۔رنگا رنگاسٹیڈیم۔شاندار اور بے مثال اسٹیڈیم۔جو کہیں نہ کہیں کرکٹ کی دنیا میں ہندوستان کا وقار اور شان کو دوبالا کرے گا۔

a

آج احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کا افتتاح ہوا جس میں ایک لاکھ دس ہزار مداحوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔احمد آباد کا یہ اسٹیڈیم آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کو پیچھے چھوڑ دے گا جہاں ایک لاکھ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

اسٹیڈیم کا افتتاح صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کیاجبکہ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی موجود رہے

اسٹیڈیم کی تعمیر کا آغاز جنوری 2017 میں کیا گیا تھا۔ اسٹیڈیم میں 70 کارپوریٹ باکس، چار ڈریسنگ روم اور اولمپک سائز کا سوئمنگ پول بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ اس وقت کولکتہ کا ایڈن پارک اسٹیڈیم ملک کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے۔ جہاں گزشتہ عرصے میں تبدیلیوں کے بعد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ایک لاکھ سے گھٹ کر 66 ہزار ہو گئی تھی۔اس گراونڈ میں گیارہ پچ ہونگی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔دنیا کے کسی بھی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتنی پچ نہیں ہیں ۔ جن پر کرکٹرز پریکٹس کرتے ہیں۔

LARGEST

سردار پٹیل اسٹیڈیم کا ایک فضائی منظر

اس اسٹیڈیم میں تین پریکٹس گراؤنڈز اور ایک ان ڈور کرکٹ اکیڈمی بھی تعمیر کی گئی ہے۔اس سے قبل احمد آباد میں موجود سردار پٹیل کرکٹ گراؤنڈ میں 50 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔انڈین کرکٹ بورڈ کا شمار دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈز میں کیا جاتا ہے۔ ملک بھر میں 12 ایسے بڑے گراؤنڈز ہیں جہاں بین الاقوامی میچز ہوتے ہیں۔ جن میں دہلی، ممبئی، ناگپور، موہالی، بنگلور، چنائی، حیدر آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم شامل ہیں۔ جبکہ اس کی تعمیر پر 100 ملین ڈالر لاگت آئی ہے۔

سردار پٹیل اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے بعد اب وہاں پر تماشائیوں کی گنجائش ایک لاکھ 10 ہزار ہوچکی ہے، ہندوستاناور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے 50 فیصد تماشائوں کی اجازت ہے، جس کی وجہ سے پہلے ہی میچمیں ہاوس فل کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

INDIA

دنیا کا خوبصورت ترین کرکٹ گراونڈ

یاد رہے کہ اس ٹیسٹ میچ سے قبل سردار پٹیل اسٹیڈیم کی جھلک دنیا نے اس وقت دیکھی تھی جب پچھلے سال امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا ۔احمد آباد کے اسی اسٹیڈیم میں ٹرمپ کو عوامی استقبالیہ دیا گیا تھا۔ جبکہ اس تقریب میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد نے شرکت کی تھی۔

اس اسٹیڈیم میں دسمبر 2011 تک 23 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گئے تھے، اسی گراؤنڈ میں کرکٹ کے کئی تاریخی لمحات بھی پیش آئے جس میں سابق کرکٹر سنیل گواسکر کا ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز حاصل کرنا بھی شامل ہے۔ سچن ٹنڈولکر نے ٹیسٹ میں پہلی بار دو سو رنز نیوزی لینڈ کے خلاف اسی گراؤنڈ پر بنائے تھے۔  

AAAAAAA

جدید ترین سہولیات سے لیس ہوگا یہ اسٹیڈیم

سردار پڈیل اسٹیڈیم میں پانی کی نکاسی کا سسٹم بھی بہت شاندار ہے جس کے سبب بارش کا پانی اسٹیڈیم میں میدان پر ٹھہر نہیں سکے گا۔اس لئے بارش کے سبب کوئی میچ ملتوی ہونے کا خطرہ نہیں رہے گا۔ عام طورپر باش کے بد کرکٹ گراونڈ کو الگ الگ طریقوں سے خشک کیا جاتا ہے۔سرار پڈیل اسٹیڈیم چھ ایکٹر زمین پر پھیلا ہوا ہے ،جس میں چھ انڈور پچ ہیں ۔