رقص سوشل میڈیا پرچھاگیا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 29-01-2022
افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا رقص مستانہ،سوشل میڈیا پرچھاگیا
افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا رقص مستانہ،سوشل میڈیا پرچھاگیا

 

 

کابل: پہلی بار آئی سی سی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والی افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو شکست دینے کے بعد گراؤنڈ میں ہی اتن ڈانس (روائتی پشتون رقص) کیا۔

ویسٹ انڈیز میں افغانستان انڈر 19 نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دی۔ فتح کا مزہ چکھنے اور فائنل تک رسائی ملنے پر نوجوان کھلاڑیوں نے روائتی رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سابق کرکٹر اور موجودہ کرکٹ کمنٹیٹر الن والکنز نے افغانستان کی ٹیم کے روایتی رقص کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی جہاں سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

خیال رہے کہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کا سری لنکا بمقابلہ افغانستان لو اسکورنگ تھا، جسے افغان بولرز نے ٹورنامنٹ کا سب سے دلچسپ میچ بنا ڈالا۔

 

افغان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 134 رنز بناسکی ،عبدالہادی 97 گیندوں پر 37 اور نور احمد نے 33 گیندوں پر 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ افغان ٹیم نے عمدہ بولنگ اور معیاری فیلڈنگ کی مدد سے اپنے ٹارگٹ کا دفاع کیا اور سری لنکا کو ہدف سے قبل ہی دبوچ لیا اور 4 رنز سے فتح حاصل کرلی۔

 

افغان ٹیم کی عمدہ فیلڈنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سری لنکا کے 4 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ افغان کھلاڑی جیت کے ساتھ ہی گراؤنڈ میں سجدہ ریز ہوگئے۔ افغانستان انڈر 19 ٹیم 2 فروری کو سیمی فائنل میں انگلینڈ ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ (ایجنسی)