نابینا چینی کوہ پیما نے ایورسٹ سر کرلیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-05-2021
نابینا چینی کوہ پیما
نابینا چینی کوہ پیما

 

 

بیجنگ

چین کے بینائی سے محروم کوہ پیما نے دنیا کے سب سے بلند پہاڑ ایورسٹ کو سر کرلیا، چینی کوہ پیما ایشیا کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بینائی سے محروم شخص ہیں جنہوں نے ایورسٹ کی چوٹی کو سر کیا ہے

۔ 46 سالہ چینی کوہ پیما زہینگ ہونگ نے نیپال کی طرف سے دنیا کی بلند ترین چوٹی سرکی، وہ 24 مئی کو 8849 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچے اور27 مئی کو بیس کیمپ پر ان کی واپسی ہوئی۔

زہینگ کا کہنا ہے کہ جب تک کہ آپ کا دماغ مضبوط ہےاس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ معذور یا ایک مکمل انسان ہیں ۔ زہینگ ہونگ امریکی نابینا کوہ پیما ایرک ویہن میئر سے متاثر ہیں جنہوں نے 2001 میں یہ چوٹی سر کی تھی۔ (ایجنسی ان پٹ )