لاجسٹکس میں بااختیار ہو رہی ہیں ہندوستانی خواتین

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
لاجسٹکس میں بااختیار ہو رہی ہیں ہندوستانی خواتین
لاجسٹکس میں بااختیار ہو رہی ہیں ہندوستانی خواتین

 

 ڈاکٹر انیتا کمار /امیٹی یونیورسٹی

روایتی طور پر ہندوستان میں لاجسٹک کا شعبہ دستی کام ، کام کرنے کے غیر محفوظ ماحول اور سڑک گھنٹوں ٹرانسپورٹ کی مشقت اٹھانے سے منسلک رہا ہے - ملک طول و عرض میں سامان کی فراہمی کے شعبے میں ہمیشہ مردوں کا ہی تسلط رہا ہے اور خواتین کو بڑی حد تک نظرانداز کیا گیا ہے- ایک غلط فہمی ہے جو کہ برسوں سے ہمارے اذہان پر سوار رہتی آیی ہے کہ باکس کو منتقل کرنے یا شدید جسمانی کام کرنے کے لئے خواتین موزوں نہیں ہوتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں ، دنیا بھر میں اور ہندوستان میں بھی لاجسٹک سیکٹر میں کام کرنے والے افراد میں مردوں کا تناسب خواتین سے کہیں زیادہ ہے ۔ عالمی سطح پر اوسطا 30 فیصد کے مقابلے میں ہندوستان میں خواتین کی کل افرادی قوت کا صرف 15 فیصد لاجسٹکس انڈسٹری میں ہے۔ لیکن اب میکانائزیشن اور آٹومیشن کی زیر اثر ہندوستانی لاجسٹکس انڈسٹری میں تبدیلی کا موسم ہے اور بہت سی کمپنیوں نے نوجوانوں لڑکیوں اور خواتین کو آگے آنے اور افرادی قوت کا حصہ بننے کے لئے ترغیب دینی شروع کردی ہے۔

اس کی ایک عمدہ مثال ایمیزون ہے ، جس نے گجرات اور تامل ناڈو میں ترسیل کی خدمات کے شراکت داروں کے ذریعہ چلائے جانے والے متعدد ڈلیوری اسٹیشن شروع کیے ہیں جن میں صرف خواتین کام کر رہی ہیں ۔ افرادی قوت میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت کی طرف یہ بڑا قدم ہے اور اس اقدام سے خواتین کے لئے کاروباری مواقع پیدا ہوں گے اور رسد فراہمی کے شعبے میں ان کی کامیابی کو یقینی بنایا جاسکے گا ۔ خواتین اس کا بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں کیونکہ یہ پروگرام مقامی زبان اور مقامی برادری کے افراد کے لئے خاصا موزوں ہیں اور ایمیزون انڈیا کی جانب سے سامان کی فی الفور فراہمی کے عمل میں کسٹمر کو مطمئن کرنے کے لئے پیش کردہ تکنیکی مدد پر مبنی ہے۔ اس نوعیت کے اپنے پہلے اسٹیشن کو موثر انداز میں چلانے کے لئے ، ایمیزون انڈیا نے متعدد اقدامات متعارف کروائے ہیں جیسے وقتا فوقتا رائے دینے کے طریقہ کار کے ذریعہ محفوظ کام کی جگہ بنانا۔ دو سے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں پیکیجوں کی محفوظ فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فری لِب ٹریکنگ اور ٹریسنگ کے ساتھ ایک ہیلپ لائن نمبر قائم بھی کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے دوسرا سب سے نمایاں کام کرنے والا مہیندر لاجسٹک ہے - اس کے پونے کے گودام میں خواتین کنٹرول ٹاور تجزیہ کار ہیں۔ خود کار ایم ایچ ای (میٹریل ہینڈلنگ کا سامان) اور سی این سی مشینوں والے گوداموں میں کام کرنے والوں میں خواتین نمایاں طور پر نظر آتی ہے۔ اب جب کہ خانوں کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ خود کار ہوگئی ہے , تو خواتین کو ان سرگرمیوں میں شامل کرنا زیادہ آسان ہو گیا ہے۔ مہندرا لاجسٹک نے "ا وڈان " نام کا دوسرا کیریئر پروگرام بھی پیش کیا ہے جو اپنی ذاتی وجوہات کی بناء پر وقفہ لینے کے بعد ملازمت میں شامل ہونا چاہتی ہیں ، ان خواتین کے لئے یہ بہت حوصلہ افزا بات ہے۔  

سڑک کے سخت حالات ، صفائی ستھرائی کئ سہولیات کے فقدان اور ہندوستانی روڈ کے مخدوش حالات کے باوجود بھی ٹرانسپورٹر بھی بن رہی ہیں ، ٹرکوں کو سنبھال رہی ہیں اور قلیل فاصلے پر سامان کی فراہمی بھی کر رہی ہیں۔ اب کوئی شخص آج بھی جنوبی ہندوستان کئ سڑکوں پر خواتین کو ٹرک چلاتے ہوئے دیکھ سکتا ہے۔

ہندوستان میں ، خواتین کے کردار کو صرف نیلے رنگ والی نوکریوں تک ہی محدود نہیں رکھا گیا ہے۔ خواتین ٹرک کاروبار میں نہ صرف سینئر اور مڈ مینجمنٹ سطح پر قائدانہ کردار ادا کررہی ہیں بلکہ ای کام ایکسپریس ، گیٹی اور سیفی ایکسپریس جیسی متعدد تنظیموں میں کارپوریٹ پوزیشنس پر سینئر ڈائریکٹر کے عہدوں تک پہنچ گئیں ہیں ۔ خواتین میں ملٹی ٹاسک اور تنظیم سازی کرنے کی قدرتی صلاحیت ہوتی ہے۔ یہ دو خصوصیات ہیں جو لاجسٹک اور سپلائی چین مینجمنٹ کے شعبے میں کلیدی رول ادا کرتی ہیں۔ اس فیلڈ میں ملٹی موڈل سسٹم کے ذریعہ ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنا ، دستاویزات کے عمل کو سمجھنا ، ڈیٹا اینالیٹکس اور سپلائی چین میں متعدد اداروں کے ساتھ نیٹ ورکنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ خواتین سخت حالات میں بھی وہ پر سکون انداز میں پیچیدگی اور غیر یقینی صورتحال کو سنبھال سکتی ہیں۔

خواتین کو لاجسٹک افرادی قوت میں شامل ہونے کے لئے نہ صرف ترغیب ددی گیی ہے بلکہ اس شعبے میں اعلی اور ہنر مند تعلیم کے حصول کے لئے بھی کوششیں کئ گئیں ہیں ۔ انسٹی ٹیوٹ آف لاجسٹکس ، جو کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز کئ ایک ذیلی شاخ ہے ، نے خواتین کے زیر انتظام خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے علم اور ہنر کے تربیتی مرکز کا آغاز کیا ہے اس کے علاوہ اس یقین کا بھی اعادہ بھی کیا گیا کہ بہتر کسٹمر سروس اور زیادہ سے زیادہ منافع بخش کام کے لئے کام کی جگہ پر صنفی تنوع کافی اہم ہے۔ اس شروعات کا مقصد لاجسٹک کے کیریئر میں دلچسپی رکھنے والی طالبات کو تعلیمی مدد فراہم کرنا ہے۔ اس اقدام کے متعدد دیگر مقاصد یہ ہیں

لاجسٹکس اینڈ سپلائی چین مینجمنٹ فیلڈ کو طویل مدتی کیریئر کے طور پر غور کرنے اور ان کے لئے تعلیمی مواقع پیدا کرنے کے لئے اسکولوں میں لڑکیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی مدد کرنا

لاجسٹکس کے شعبے میں بلیو کالرڈ خواتین کو کاروبار کے لئے بااختیار بنانا

معلومات کے تبادلے ، کیریئر کی ترقی اور رہنمائی کے لئے لاجسٹک خواتین پیشہ ور افراد کا پورے ملک میں نیٹ ورک بنانا

اس شعبے میں لڑکیوں / خواتین کو تیز رفتار کیریئر میں ترقی کے لئے اعلی درجے کی ٹکنالوجیوں کی مدد سے ترقی دینا

صنفی تنوع اور مساوات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھنے والی ہندوستانی لاجسٹک کمپنیوں کو خواتین کے فروغ اور بااختیار بنانے کے مشترکہ مقصد کی سمت کام کرنے کے لئے ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع کرنا

سی آئی آئی انسٹی ٹیوٹ آف لاجسٹک نے سپلائی چین تجزیات اور نظم و نسق میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والی لڑکیوں کے لئے سالانہ اسکالرشپ

ہم نے دیکھا ہے کہ خواتین روایتی بندشوں کو توڑ رہی ہیں جو مالی خدمات ، انجینئرنگ اور مسلح خدمات کے شعبوں میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں جو اب تک مردوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ لاجسٹک میں بھی صنف کے تنوع کو خوش آمدید کہتے ہوئے صنعت کے ساتھ منظر نامہ تبدیل ہو رہا ہے۔ یہ تبدیلی نوزائیدہ مرحلے میں ہے اور لاجسٹک سیکٹر میں خواتین کو ’’ آواز ‘‘ اور ’ پر' دینے کے اس عمل میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ اس شعبے کو تقویت بخش بنانے کے لئے خواتین کو ایک طاقتور قوت کی حیثیت سے آگے آنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان میں خواتین دقیانوسی تصورات کو توڑنے اور اس پدر شاہی نظام کے ڈھانچے کو چیلنج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جو اب بھی ملک کے کچھ حصوں میں موجود ہے ۔ تاہم لاجسٹکس کے میدان میں زندہ رہنے اور پھلنے پھولنے کے لئے ہر کسی کو ترقی اور اپ گریڈ ہونے کے لئے تیار رہنا چاہئے کیونکہ یہ شعبہ انتہائی تیز رفتاری سے ترقی کر رہا ہے۔ ایک شخص کو خود اپنی ترجیحات کو طے کرنا چاہیے ، انتہائی متحرک ہونا چاہئے اور ہمیشہ غیر معمولی کاروباری اخلاقیات اور معیارات کو برقرار رکھنا چاہیے ۔ خواتین آئندہ برسوں میں ہندوستانی لاجسٹک سیکٹر انڈسٹری کا چہرہ بدلنے کے لئے اپنا خاطر خواہ حصہ ڈالیں گی۔