جب انگریزوں کے لئے مصیبت بن گئی تھی رام لیلا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 04-10-2022
جب انگریزوں کے لئے مصیبت بن گئی تھی رام لیلا
جب انگریزوں کے لئے مصیبت بن گئی تھی رام لیلا

 

 

ثاقب سلیم

ایک وقت وہ بھی تھا رام لیلا انگریزوں کے لیے درد سر بنی ہوئی تھی۔ حالانکہ رام لیلا،کا لفظ اپنے اندر کسی میلے یا تہوار جیسی کیفیت لئے ہوئے ہے جس میں تلسی داس کی رامچرت مانس کی کہانی پیش کی جاتی ہے۔ لوگ اسے ثقافتی یا مذہبی معاملہ کے طور پر دیکھ سکتے ہیں لیکن شاذ و نادر ہی کوئی اسے ایک سیاسی تقریب کے طور پر لے سکتا ہے۔ جی ہاں! درحقیقت رام لیلا نے عوام میں انگریز مخالف قوم پرستانہ احساس پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جولائی 1911 میں، برطانوی حکومت نے متحدہ صوبہ جات (اب، اتر پردیش) کے تمام کمشنروں اور کلکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ رام لیلا کو عوام میں عدم اطمینان کا جذبہ پیدا کرنے کے ذریعہ کے طور پر نہ استعمال کیاجائے۔

برطانوی حکومت کے آرڈر میں کہا گیا تھا کہ اگرچہ رام لیلا حقیقت میں رام کی زندگی کی تاریخ کی نمائندگی کرنے والے مذہبی ڈرامے کی ایک خام شکل ہے ، لیکن کچھ سالوں سے قوم پرست ہندوستانی اس میں کئی 'بدعتیں' لائے ہوئے ہیں۔

یہ نوٹ کیا گیا، کہ کچھ جگہوں پر جھانسی کی رانی، بھارت ماتا، تلک، لاجپت رائے اور اربندو گھوش کی نمائندگی کرنے والے فیگرس یا تصویروں کی نمائش کے ذریعے عوام میں برطانوی حکومت سے بغاوت کے جذبات کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

حکومت کے خلاف بدنام زمانہ مخالف کرداروں کی نمائندگی شائقین کے ذہنوں میں عدم اطمینان پیدا کرے گی۔ یہ حکم 24 مئی 1911 کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، یو پی کی طرف سے پیش کیا گیا جو سی آئی ڈی کی رپورٹ پر مبنی تھا۔

الہ آباد (پریاگ راج)، فیض آباد (ایودھیا)، کانپور، متھرا، باندہ، علی گڑھ، آگرہ، وارانسی، اٹاوہ، جھانسی اور میرٹھ میں رام لیلا کی تفصیلی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ دسہرہ کے تہوار کو قوم پرست، انگریزوں کے خلاف عوام کو بھڑکانے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک قدیم رواج رام لیلا کو’غلط‘ مقاصد کے تحت استعمال کیا گیا۔ اس میں کہا گیا کہ، خاص طور پرنئے پن کی ناپسندیدہ شکلیں متعارف کرائی گئی ہیں جن کا شمار برطانوی حکومت کے خلاف ناراضگی کو ہوا دینے کے لیے کیا جاتا ہے، جیسے بھارت ماتا کی نمائندگی کرنے والی شخصیات ، جھانسی کی رانی کا مجسمہ، تلک، لاجپت رائے یا اربیندوگھوش کی تصویریں اٹھانا۔

معلوم ہوا ہےکہ اس میں مختلف ذاتوں اور مذاہب کے لوگ حصہ لے رہے ہیں۔ یہ ایک اچھی طرح سے دستاویزی تاریخ ہے کہ رام لیلا کے منتظمین، اداکار یا موسیقار کے طور پر ہندوؤں کے ساتھ ہمیشہ مسلمان اور سکھ بھی تھے۔

پریاگ راج میں، 1910 میں بھارت ماتا کی ایک چوکی جس کے ساتھ کوئی اور خدمت گار نہیں تھا،قلی اٹھائے ہوئے تھے، رائے رام چرن داس بہادر کے اصطبل سے نکلی تھی اور اس پر ہندی میں اوم بھارت ماتا کی جئے تحریر تھا۔ اسے بندے ماترم کے نعرے کے بغیر جلوس کے ساتھ لے جایا گیا۔

باندہ میں، یہ نئی بات دیکھنےکو ملی کہ جھانسی کی رانی گھوڑے پر سوار ہیں،اور ایک شخص جوبرطانوی سپاہی کے لباس میں ہے، اپنے نیزے پر اٹھائے ہوئے ہے۔ علی گڑھ میں بھی جھانسی کی رانی کو رام لیلا کے جلوسوں میں دکھایا گیا تھا۔

میرٹھ میں رام کی شادی کے جلوس کے ساتھ بھارت ماتا کی چوکی دکھائی گئی۔ مرزا پور میں بھی، جھانسی کی رانی رام لیلا کے جلوسوں میں ایک اہم کشش تھی۔ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ میلوں میں رام لیلا کے ساتھ ساتھ ’فتنہ انگیز‘ کھلونے فروخت ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں نوٹ کیا گیا کہ مٹی کے کھلونے جو بندوقوں سے لیس برطانوی اور کابلی (افغان) فوجیوں کی نمائندگی کرتے ہیں، اور ایک قلعہ، کابل جنگ کے ایک منظر کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ اس نمائندگی میں برطانوی فوجیوں کو کابلیوں کے ہاتھوں شکست خوردہ اور قتل ہوتے دکھایا گیا ہے

۔ 1857 کے اپنے تجربات کے بعد، انگریز مذہبی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے تھے، اس لیے یو پی حکومت کے چیف سکریٹری کے حکم میں متنبہ کیا گیا کہ، لیفٹیننٹ گورنر اس قدیم تہوار کے مناسب اور روایتی جشن میں مداخلت کرنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتے، لیکن وہ اسے بہت اہمیت کا حامل معاملہ سمجھتے ہیں،اس لیے میں درخواست کرتا ہوں کہ مستقبل میں اختراعات کو متعارف کرانے سے سختی سے روکا جائے۔