دی کشمیر فائلز: ایک جائزہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-03-2022
دی کشمیر فائلز: ایک جائزہ
دی کشمیر فائلز: ایک جائزہ

 


پلب بھٹاچاریہ، نئی دہلی

اسٹیون ایلن اسپیل برگ امریکی ہدایت کار، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر آرتھوڈوکس یہودی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسٹیون ایلن اسپیل برگ نے سنہ 2003 میں ایک عہد ساز فلم شنڈلر(Schindler) بنائی اور اس فلم کو سات اکیڈمی ایوارڈز، سات بافٹا اور تین گولڈن گلوب ایوارڈز ملے۔

اس فلم کو ثقافتی تاریخی و جمالیاتی لحاظ سے بھی اہم قرار دیا گیا تھا۔ نیزاسےیوایس نیشنل فلم رجسٹری میں تحفظ کے لیے منتخب کیا گیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ فلم ایک جرمن صنعت کار کی پیروی کرتی ہے جس نے ایک ہزار سے زیادہ پولش یہودی پناہ گزینوں کو ہولوکاسٹ سے بچایا تھا۔ اسی وجہ یہ فلم بے حد  مقبول ہوئی تھی۔

اگر ہم مندرجہ بالا واقعہ کوفلم دی کشمیر فائلز کے ساتھ دلائل کی روشنی میں جوڑ کر دیکھیں تو یہ فلم ہمارے ذہن میں مختلف قسم کے سوالات کرتی ہے اور کشمیری پنڈتوں کےجذبات کی عکاسی کرتی ہے۔ فلم نے جن باتوں اُجاگر کیا ہے،وہ قومی سطح پر سنجیدہ غور و خوض کا باعث ہیں۔

غور کرنے کے قابل پہلا پوائنٹ یہ ہے کہ 17 مارچ کو جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے پروڈیوسرز کو آنجہانی آئی اے ایف اسکواڈرن لیڈر روی کھنہ کی نمائندگی کرنے سے روک دیا تھا۔  جس کی بنیاد پر نرمل کھنہ کی اہلیہ نے یہ دعویٰ کیا کہ فلم میں پیش کئے گئےمناظرحقائق کے برعکس ہیں۔

روی کھنہ ان 4 آئی اے ایف اہلکاروں میں سے ایک تھے جنہیں 25 جنوری 1990 کو سری نگر میں مبینہ طور پر جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک کی قیادت میں ایک گروپ نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ دوسری جانب یہ فلم دہشت پسندی کے دوران کشمیری پنڈتوں پر کی جانے والی نسل کشی،  خروج اور ہولوکاسٹ کے تعلق بھی بحث کرتی ہے۔

اس دلیل کی حمایت کرنے کے لیے اعداد و شمار کو ختم کیا جاتا ہے- مسلح تصادم شروع ہونے کے بعد سے 4000 کشمیری پنڈت مارے گئے اور پانچ لاکھ بے گھر ہوئے۔ دوسری طرف پانی پت ہریانہ کے ایک آر پی کپور کی طرف سے جمع کرائی گئی آر ٹی آئی درخواست کے مطابق جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اس کے مطابق آغاز سے لے کر اب تک دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے کشمیری پنڈتوں کی تعداد 89 ہے۔

جب کہ ایک کشمیری صحافی شجاعت بخاری کی رپورٹ اس کے برعکس ہے۔ شجاعت علی بخاری کو سنہ 2018 میں سری نگر میں نامعلوم بندوق بردارافراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ شجاعت علی بخاری کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے ہندو پنڈتوں کی تعداد 219 ہے۔

ریسرچ تھنک ٹینک سینٹر فار انٹیگریٹڈ اینڈ ہولیسٹک اسٹڈیز (سی آئی ایچ ایس) نے ایک حالیہ رپورٹ میں 'سیون ایکسوڈوز اینڈ دی ایتھنک کلینزنگ آف کشمیری ہندوز' میں کمیونٹی کے خلاف قتل، عصمت دری اور تشدد کے منتخب دستاویزی کیسز کی ایک گرافک فہرست شائع کی ہے۔ جس میں وادی کشمیر کے مارچ 1989 سے مارچ 2003 تک کے حالات دکھائے گئے ہیں۔

اسرار میں ڈوبی ہوئی اموات کی تعداد کے بارے میں اس طرح کے تضاد کو جلد از جلد بے نقاب کیا جانا چاہئے اور قیاس آرائیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں چھوڑنی چاہئے۔ تیسرا یہ سوال بھی اہم ہے کہ آیا کشمیری پنڈتوں کے بڑے پیمانے پر اخراج کا فیصلہ کس نے کیا اور کس نے لیا اور یہ فیصلہ کن تخمینوں پر مبنی تھا۔

سری نگر،اننت ناگ، بارہمولہ وغیرہ علاقوں میں مقیم کشمیری پنڈتوں کی حفاظت کو یقینی بنانےکےاورطریقےموجود تھے۔ چوتھی وجہ یہ ہے کہ جموں میں کیمپوں کے انتظامات مہینوں/ سالوں کے بعد بھی ناقص کیوں رہے۔

پانچویں بات یہ ہے کہ مسلم اکثریتی علاقہ جموں وکشمیرمیں1989میں مذہبی دہشت گردی کاعروج کیوں کر ہوگیا۔ اس کی بھی تحقیق کی جانی چاہئے۔

پچھلے ڈی جی پی جموں وکشمیرشری شیش پال وید نےاپنےایک ٹوئٹ میں ایک منفرد دعویٰ کیا تھا۔ یہ ٹویٹ انہوں نے 16 مارچ 2022 کو کیا ہے۔آئی ایس آئی کے زیر تربیت 70 دہشت گردوں کی پہلی کھیپ کو جموں و کشمیر پولیس نے گرفتار کرلیا تھا  تاہم سیاسی فیصلے نے انہیں رہا کر دیا گیا اور دراصل وہی سب دہشت گرد تھے۔ بعد میں انہی دہشت گردوں نے جموں وکشمیر میں بہت سے دیگر دہشت گرد تنظیموں کی قیادت کی تھی۔ ان کے اس ٹوئٹ پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کٹراسلامی دہشت گردوں کوجموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ (1987-1990) کی حکومت نے رہا کیا اور بعد میں انہوں نے ہندوؤں کے قتل کا ارتکاب کیا۔

انہوں نے مرکز میں راجیو گاندھی کی قیادت والی کانگریس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ ڈی جی پی نے کہا تھا کہ کیا یہ 1989 کی مرکزی حکومت کے علم کے بغیر ممکن تھا؟

آخر میں فلم میں بعض مناظر کی عکاسی بہت ڈرامائی اور سنسنی خیز معلوم ہوتی ہے۔ یہ فلم جان بوجھ کر متاثرین کی تعداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ تاکہ نہ صرف دہشت گرد بلکہ کشمیری مسلمانوں کو دشمن بتاتے ہوئے ہندوؤں کے اخراج میں ان کی شمولیت بتائی۔ لوگوں کے ایک حصے کا الزام ہے کہ فلم میں جبر کو بڑھاوا دینے کی کوشش کی گئی، 'حق پرست' ذہنیت کی نمائش کی گئی اور افسانوں کو سنسنی خیز بنایا گیا۔

خیال رہے کہ 20 جنوری 1990 کو وادی سے ہجرت کرنے والا کشمیری پنڈتوں کا پہلا قافلہ نکلا تھا۔ جو بھی سواری اس وقت انہیں ملی وہ اس میں سوار ہوکر وادی سے نکل پڑے۔ تاہم ہمیں کشمیر کے گاوکدل پل کے قتل عام کو نہیں بھولنا چاہیے،جس کے دوسرےدن سی آر پی ایف نے160کشمیری مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور اسے فلم میں نہیں دکھایا گیا ہے۔

ان دو واقعات یعنی پنڈتوں کی ہجرت اور گاوکدل قتل عام کی وجہ سے 48 گھنٹوں کے اندر کوئی بھی برادری ایک دوسرے کے درد کو قبول نہیں کر سکی اور اسی وجہ سے آج بھی باہمی شکوک و شبہات کسی نہ کسی صورت میں موجود ہیں۔ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہی اس بداعتمادی کی فضا کو دور کرنے کا واحد راستہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف سخت تعزیری کارروائیاں، کشمیری پنڈتوں کی تیزی سے بحالی اور آبادکاری کے عمل کے ذریعے اکثریتی برادری کے ساتھ مفاہمت اور شمولیت کے ذریعہ اس معاملہ کو حل کیا جا سکتا ہے۔