پرکشش، دلکش اور رنگین شام کے ساتھ جشن ر یختہ کا ہوا اختتام

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 05-12-2022
پرکشش دلکش اور رنگین شام کے ساتھ جشن ر یختہ کا ہوا اختتام
پرکشش دلکش اور رنگین شام کے ساتھ جشن ر یختہ کا ہوا اختتام

 

 

 آواز دی وائس/  نئی دہلی

ہندوستان میں اردو کا سب سے بڑا ،جشن، اردو زبان کا سب سے بڑا تہوار اور اردو کا سب سے بڑا اجتماع یعنی کہ جشن ریختہ کا  تین روزہ یادگار پروگرام  اتوار کی شام اختتام پذیر ہوا-  اردو سے محبت کرنے والوں والوں کا یہ اجتماع کورونا کے سبب تین سال کے بعد منعقد ہوا تھا  

راجدھانی ایک بار پھر ایک خوبصورت زبان کے نام پر پر گنگا جمنی تہذیب کے خوبصورت نظاروں کی گواہ بنی، تین روزہ جشن  مختلف ادبی ، شاعری اور تہذیبی  پروگراموں کے سبب کسی گلدستے کی طرح نظر آیا- جس کا ہر دن یاد گار اور ہر شام حسین تھی ، تین روزہ جشن کا خاتمہ تو ہوا مگر اردو مداحوں کی پیاس نہیں بجھ سکی

راجدھانی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں جشن ریختہ نے ایک بار پھر اپنی گہری چھاپ چھوڑی-  کہیں شاعری ، صحافت ، کہیں اردو ادب،  کہیں ناول نگاری  اور کہیں پر موسیقی پر پروگراموں کی جھڑی نے اردو مداحوں کو تین سال بعد ایک بار پھر ریختہ کے سحر کا شکار کردیا 

نیشنل اسٹیڈیم میں جشن ریختہ کے آخری دن ایسے نظارے نظر آئے جو دلی والوں کے لئے حسین یادیں بن کر ان کے ذہنوں میں ہمیشہ محفوظ رہیں گے

بات کمار وشواس کی ہو یا نصیر الدین شاہ کی یا پھر ریچا شرما کی- ہر کسی نے اپنی باتوں کو اپنے تجربات اور ،اپنی فنی صلاحیتوں سے ہزاروں لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا دیا--