تقسیم ہند کے بعد ملک میں نفرت کیسے ختم ہوئی، اس میں آج کے لیے ہے سبق

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 تقسیم ہند کے بعد ملک میں نفرت کیسے ختم ہوئی، اس میں آج کے لیے ہے سبق
تقسیم ہند کے بعد ملک میں نفرت کیسے ختم ہوئی، اس میں آج کے لیے ہے سبق

 

 

Saquib Salim

ثاقب سلیم، نئی دہلی

 بچہ انسان کا باپ ہوتا ہے اور انسان وہی ہے جو وہ پڑھتا ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے دلوں میں جو نفرت ڈالی جا رہی ہے اس نے ہمارے معاشرے کو آلودہ کر دیا ہے۔مقدس گنگا کی سرزمین میں ہم مذہبی جنونیت کے نام پر بے گناہوں کے خون کی ندیاں بہتا دیکھ رہے ہیں۔چھوٹے بچےعوامی جلسوں میں نفرت سے بھرے نعرے بلند کر رہے ہیں۔ ہم کس قسم کا ہندوستان بنانے کی کوشش کر رہے ہیں؟

نفرت سے بھرے والدین کے ہاتھوں پرورش پانے والے بچے کیسے انسان بنیں گے؟ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ہمارا مادرِوطن ہندوستان مذہبی جنونیت کا مشاہدہ کر رہا ہے اور یقین کیجیے نہ یہ دور بدترین ہے۔ سنہ1947 میں انگریزوں اور ان کے کٹھ پتلیوں کی پھوٹ ڈالو،راج کرو نیتی کے نتیجے میں ہماری پیاری قوم تقسیم ہو گئی۔ اس کے بعد انسانی تہذیب کی تاریخ کا سب سے خونی باب سامنے آیا۔ لاکھوں ہندوستانیوں، ہندوؤں، مسلمانوں اور سکھوں کو مذہب کے نام پر قتل کیا گیا۔ اس وقت سب کو یقین تھا کہ ہندوستان دوبارہ کبھی نہیں  کھڑا ہو سکتا ہے۔ لوگوں کو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ خونریزی دیکھنے کے بعد بچے بڑے ہو کر'مخالف' مذہبی گروہوں سے زیادہ خون کے پیاسے ہو جائیں گے۔

غیرملکی پریس نے ہندوستان کو ایک مختلف قسم کی قوم کے طور پرلکھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ وہ قوم کیسے زندہ رہ سکتی ہے جہاں مسلسل  نسل کشی ہو رہی ہو؟ جسے 'ذہین' ذہن نہیں سمجھ سکے وہ ہندوستان کی روح تھی،ہندوستانی اخلاقیات جس نے ہندوستان کو ہزاروں سال تک زندہ رہنے دیا جب کہ روم، یونان، فارس اور عرب سب جہاں سے مٹ گئے۔ ہندوستانی نفرت کو شکست دینا جانتےتھے۔ یہ قدیم قوم سمجھتی تھی کہ جب حال تاریک نظر آتا ہے تو مستقبل میں کیسے جانا ہے۔ سنہ1947 میں قومی دارالحکومت جل رہا تھا۔ لوگ مارے جا رہے تھے اور املاک لوٹی جا رہی تھیں۔ مغربی پنجاب(پاکستان)سے سکھ اور ہندو پناہ گزینوں کی آمد ہو رہی تھی اور شہر کے مسلمان باشندے مذہبی جنونیوں کے حملوں کی زد میں تھے۔

امیدیں بھی ناامید ہو چکی تھیں۔ تاہم ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیاملک ہندوستان نے ہارمان لی؟نہیں۔ڈاکٹر سیف الدین کچلو، بیگم انیس قدوائی، سوچیتا کرپلانی، سبھدرا جوشی، ڈاکٹر ذاکر حسین اور بھگت سنگھ  وغیرہ نے برطانوی استعمار کے خلاف لوگوں کی رہنمائی کی اور ہندوستانی قوم کو اس اذیت ناک  دورسے نکالنے کی تگ و دو کرنے لگے۔ بوڑھے محافظوں نے جوان خون کی مدد سے نفرت کوکم کرنے کا پروگرام شروع کیا۔ ڈاکٹر ذاکرحسین جامعہ ملیہ اسلامیہ کے معاملات دیکھ رہے تھے۔ یہ طے پایا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ایک موقع پر ایک تحریک کو یکجا کرنے میں مدد کی۔  اب وقت کا تقاضہ ہے کہ تحریک کو علاقوں اور بستیوں میں موڑ دیا جائے۔

 یہ سنہ1947 کا زمانہ تھا، دہلی جل رہا تھا اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نوجوان طلباء نےشہربھرمیں اسکول شروع کر دیے۔ مسلمان اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے بہت خوفزدہ تھے جب کہ سکھ اور ہندو مسلم رضاکاروں پر بھروسہ نہیں کررہے تھے۔ رضاکارچھوٹےبچوں کوکھیلنے کے لیے جمع کرنے لگے۔ بچے معصوم تھے، وہ کھیلنا چاہتے تھے اور جلد ہی تمام مذہبی گروہوں کے بچے ان کے ساتھ کھیلنے لگے۔ رضاکاروں نے انہیں پڑھانا شروع کیا۔ اپنے گھروں سے بے دخل ہونے کے چند مہینوں میں ان بچوں نے اپنے والدین کو دوسریمذہبی برادریوں کے لوگوں سے ملنے پر مجبور کیا۔

ان بچوں کو پڑھانے والے رضاکاروں میں سکھ پناہ گزین، مسلمان اور ہندو سبھی شامل تھے۔ قوم کا مستقبل، ان بچوں نے جلد ہی 'دوسری' برادریوں کے بچوں کے حوالے سے اعلان کیا کہ ہم ملیں گے اور انہیں اپنا بھائی بنائیں گے۔ جب مہاتما گاندھی کو اس تجربے کی کامیابی کے بارے میں بتایا گیا تو انہوں نے اس اقدام کو سراہا اور مبارکباد دی۔

اب75 سال بعد ہمیں دوبارہ اسکول، کالج اور کھیل کے میدانوں اور عوامی مقامات کی اہمیت پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے جہاں مختلف مذہبی گروہوں کے بچے آزادانہ طور پر بات چیت کرسکیں۔

 بچوں کی صحیح تعلیم ہی وہ واحد ہتھیار ہے جو ان تفرقہ انگیز ملک دشمن طاقتوں کو شکست دے سکتی ہے۔

نوٹ: مضمون نگار مصنف اور تاریخ نگار ہیں۔