آواز دی وائس، نئی دہلی
پنجاب کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سدھو کو 34 سال پرانے روڈ ریج کیس میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اب پنجاب پولیس سدھو کو اپنی تحویل میں لیگی۔ اس سے پہلے سدھو نے سپریم کورٹ سے روڈ ریج کیس میں ان کے خلاف دائر نظرثانی کی درخواست کو خارج کرنے کی درخواست کی تھی۔
سدھو نے نظرثانی درخواست کے جواب میں کہا کہ یہ واقعہ 33 سال پہلے کا ہے اور عرضی قابل سماعت نہیں ہے۔
سدھو نے سپریم کورٹ سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ اپنی صاف ساکھ کا حوالہ دیتے ہوئے اس کیس میں اپنی سزا میں ترمیم نہ کرے۔
اس معاملے میں سپریم کورٹ نے 2018 میں سدھو کو صرف ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
اس کےبعد متاثرہ فریق نےاس پر نظرثانی کی درخواست دائر کی۔ سپریم کورٹ نے 15 مئی 2018 کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے اس حکم کو ایک طرف رکھ دیا تھا جس نے سدھو کو روڈ ریج کیس میں قتل نہ ہونے کے جرم میں قصوروار ٹھہرایا تھا اور انہیں تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔
اگرچہ سپریم کورٹ نے سدھو کو ایک 65 سالہ بزرگ شہری کو جان بوجھ کر تکلیف پہنچانے کا قصوروار پایا، لیکن کورٹ نے انہیں جیل کی سزا نہیں سنائی اور 1000 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔
تعزیرات ہند کی دفعہ 323 کے تحت اس جرم کی سزا زیادہ سے زیادہ ایک سال قید یا1000روپے جرمانہ یا دونوں ہیں۔
یہ معاملہ دسمبر 1988 کا ہے۔ پٹیالہ میں کار سے جاتے ہوئے سدھو بزرگ گرنام سنگھ سے ٹکرا گئے۔غصے میں سدھو نے اسے گھونسا ماراجس کے بعد گرنام سنگھ مارا گیا۔پٹیالہ پولس نے سدھو اوراس کے دوست روپندر سنگھ کے خلاف مجرمانہ قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔
سدھو کو 1999 میں ٹرائل کورٹ نے بری کر دیا تھا لیکن پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ نے2006 میں سدھو کو اس کیس میں تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔ سدھو اس وقت امرتسر سے بی جے پی کے ایم پی تھے۔ سزا کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد سدھو نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔
ویڈیوز