وزارت تعلیم کی ویب سائٹ سے قومی تعلیمی پالیسی کا اردو ترجمہ غائب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
جناب نصرت علی
جناب نصرت علی

 

 

 نئی دہلی

جماعت اسلامی ہندکے مرکزی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین نصر ت علی نے حکومت ہند کے وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال کو ایک مکتوب روانہ کیاہے جس میں مطالبہ کیاہے کہ مرکز کی وزارت تعلیم کی ویب سائٹ پر جہاں 17علاقائی زبانوں کے قومی تعلیمی پالیسی سے متعلق تراجم ہیں، وہیں اردو ترجمہ نہیں دیاگیا۔ انھوں نے اپنے مکتوب میں اردوترجمہ جاری کرنے کامطالبہ کیاہے۔

تفصیلات کے بموجب مکتوب میں کہاگیاہے کہ وزارت تعلیم کی ویب سائٹ پر17علاقائی زبانوں میں ترجمہ فراہم کیاہے جس کو ہم سراہتے ہیں جن میں ہندی اور انگریزی زبانیں بھی شامل ہیں۔جبکہ اس ویب سائٹ پر قومی تعلیمی پالیسی۔2020 کا اردو ترجمہ نہیں ہے۔

اُردو زبان ایک معروف ہندوستانی زبان ہے۔ یہ زبان کئی ریاستوں کی سرکاری زبان ہے اور کئی ایک ریاستوں کی عوامی زبان ہے۔ہندوستا ن کی بولی جانے والی زبانوں میں اُردو زبان چھٹویں مقام پر ہے۔ جناب نصر ت علی نے توقع کا اظہار کیاہے کہ متعلقہ تعلیمی وزارت قومی تعلیمی پالیسی2020۔ کااردو ترجمہ بھی ویب سائٹ پر فراہم کرے گی۔