سید نعمان قادری نے فزکس میں حاصل کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-04-2021
سید نعمان قادری
سید نعمان قادری

 

 

 سلطانپور

شہر سلطانپور کی عبقری شخصیت اور یہاں کی قدیم درس گاہ گورمنٹ انٹر کالج میں انگریزی کے استاد رہ چکے ۔ جماعت اسلامی ہند شہر سلطانپور کے اولین رکن اور بیک وقت کئی زبانوں پر قدرت رکھنے والے ۔ کئی ایک کتابوں کے مصنف و مرتب و مترجم سید معین الدین قادری مرحوم کے پوتے سید نعمان قادری نے فزکس مضمون میں عنوان " ایسپکٹس آف کوانٹم فیلڈس آن کیجویل سیٹس " پر سی بی رمن ریسرچ انسٹیٹیوٹ بنگلور جو کہ جواہر لال نہرو یونی ورسٹی دہلی سے منسلک ہے ۔ میں اپنا تحقیقی مقالہ مکمل کرتے ہوئے جمع کر دیا ہے ۔ مقالہ جمع کرتے ہوئے ماہرین کی ٹیم کے ساتھ تین گھنٹہ کے طویل انٹر یو جس میں ایک گھنٹہ پرزنٹیشن کا تھا اور دو گھنٹے ڈسکشن کے تھے ۔ بہت کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ۔ انٹریو لینے والی ٹیم مقالہ نگار کی ذہانت پر انگشت بدنداں تھی ۔ اور ماہرین نے یہ رائے قائم کی کہ سید نعمان قادری جیسے طلبہ کم ہی ہوتے ہیں۔

سید نعمان قادری کا آبائی وطن شہر سلطانپور اتر پردیش ہے اور انکے والد ڈاکٹر خالد قادری حیدر آباد دکن میں پروفیسر کے عہدے پر رہے ہیں۔ نعمان قادری نے عثمانیہ یونی ورسٹی حیدر آباد سے بی ایس سی کی اور سینٹرل یونی ورسٹی حیدر آباد سے ایم ایس سی کیا ۔اور اب اپنا تحقیقی مقالہ سی بی رمن انسٹیٹیوٹ بنگلور منسلک جے این یو دہلی میں جمع کیا ہے ۔ انکو جلد ہی جے این یو دہلی میں ہونے والی تقریب میں صدر جمہوریہ ہند کے بدست ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی جائیگی۔ نعمان قادری نے بتایا کہ مطالعہ انکا شوق رہا ہے اسکے علاوہ قدرتی مناظر کا مطالعہ اور غور و فکر انکا شوق ہے۔ فکشن اور ڈرامہ سے بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ سید نعمان قادری کو آئی آئی ٹی گاندھی نگر اور میتھ میٹکل انسٹی ٹیوٹ چنئی میں شعبہ فزکز میں لکچرر کے عہدے کی پیشکش کی گئی ہے۔