جمعیۃ یوتھ کلب،کے جشن آزادی میں علماء کی تقریریں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-08-2021
جمعیۃ یوتھ کلب،کے جشن آزادی میں علماء کی تقریریں
جمعیۃ یوتھ کلب،کے جشن آزادی میں علماء کی تقریریں

 

 

نئی دہلی

مدنی یوتھ سینٹر دیوبند میں جمعیۃ یوتھ کلب(جمعیۃ علماء ہند) کے انچارج مولانا محمد کلیم اللہ قاسمی صاحب کی صدارت میں " یوم آزادی" کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد ہوا۔

جس میں بحیثیت مہمان خصوصی مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند شریک ہوئے۔اس موقع پر پنڈت ستیندر شرما صدر شری تری پورہ بالا دیوی مندر دیوبند کے ہاتھوں سے قومی پرچم لہرایا گیا، نیز قومی ترانہ اور نعروں کی گونج کے درمیان شہیدان وطن اور مجاہدین آزادی کو یاد کیا گیا۔

ستیندرشرما جی صدر شری تریپورہ بالا دیوی مندر دیو بندنے آزادی کی لڑائی میں شریک ہونے والے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کی آزادی میں جمعیۃ علما ء ہند کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے جمعیۃ یوتھ کلب کے ذریعہ سے خدمت خلق کے اس پورے نظام کو بھائی چارہ ایک دوسرے کیلئے ہمدردی انسان کو انسانیت کا سبق دہرانے کیلئے بہترین پہل قرار دیا۔

ستیندر شرما جی نے جمعیۃ کے ذمہ داروں سے مخاطب ہوکر اپنی تقریر میں کہا کہ جمعیۃ علماء کے اِن جیسے کاموں کیلئے ہماری جہاں بھی ضرورت ہو ہم آپکے کاندھے سے کاندھا ملائے کھڑے ہیں اور قریب کے سبھی گاوں والوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ان لوگوں کا ساتھ دیں اور پوری مدد کریں