پروفیسرمحمد ظفرالدین کی موت سے ناقابل تلافی نقصان۔ پروفیسر شہپر رسول

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-04-2021
پروفیسرمحمد ظفرالدین
پروفیسرمحمد ظفرالدین

 

 

 نئی دہلی (9 اپریل) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے پرفیسر ظفر الدین کی رحلت پر سخت رنج و الم کا ظہار کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اردو کے سابق صدر اور دہلی اردو اکیڈمی کے سابق وائس چیرمین پروفیسر شہپر رسول نے کہا کہ ان کے انتقال سے اردو دنیا ایک ہونہار استاذ اور منتظم سے محروم ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ بات پروفیسر محمد ظفرالدین کی ناگہانی رحلت پر شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ، میں منعقد ہ تعزیتی نشست میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ نے شدید رنج وغم کی کیفیت میں کہا کہ پروفیسر محمد ظفرالدین سے میرے نہایت گہرے مراسم تھے