معاشرے کے کمزور لوگوں کی مدد کرنا ایک اہم عبادت۔ قاضی کلیم اللہ مظہر قاسمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2021
انسانی خدمت کا نمونہ
انسانی خدمت کا نمونہ

 

 

چتر پور:- انسانی بنیادوں پر غریب مسکین اور محتاج کی مدد کرنا ایک اہم عبادت ہے ، جو شخص اپنے خون اور پسینے کی کمائی ہوئی دولت سے کسی ایسے غریب آدمی کی مدد کرتا ہے جو اپنی بے بسی اور معذوری کی وجہ سے زندگی کی بنیادی ضروریات کو پوری نہیں کرسکتا تو اللہ ایسے لوگوں کی دولت میں برکتیں عطا کرتا ہے ، جس انسان کے دل میں انسانوں کی خدمت اور ہمدردی کا جذبہ ہوتا ہے وہ ایک عظیم انسان ہوتا ہے ، لہذا رمضان کے اس بابرکت مہینہ کو عبادت کے ساتھ خدمت خلق کے ساتھ گزارنا چاہئے ، اور کوشش کرنی چاہیے کہ کوئی بھی شخص ہمارےآس پڑوس میں بھوکا نہ رہے۔

ان خیالات کا اظہار دارالقضاء امارت شرعیہ چتر پور رام گڑھ کی جانب سے ضرورت مندوں میں راشن کٹ تقسیم کرتے ہوئے قاضی کلیم اللہ مظہر قاسمی نے کیا ، انہوں نے کہا کہ اب تک ساٹھ سے زائد ضرورت مند افراد کے درمیان فی کس تقریبا ایک ہزار روپے کا راشن تقسیم کیا جا چکا ہے اور ضروریات زندگی کی وہ تمام اشیاء دینے کی کوشش کی گئی ہے جس سے ایک خاندان پورے رمضان اپنی بنیادی ضروریات پوری کرسکے ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جن کو اللہ نے مال و دولت دیا ہے رمضان کے اس مہینے میں ضرورت مندوں کی ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لیے آگے آئیں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ انسانوں میں افضل وہ انسان ہے جو انسانوں کے لئے مفید ہو ،