دارالعلوم وقف دیوبند کی زیر تعلیم قدیم طلبہ کو سفر نہ کرنے کی ہدایت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2021
مولانا محمد سفیان قاسمی
مولانا محمد سفیان قاسمی

 

 

 فیروز خان / دیوبند

دارالعلوم وقف دیوبند کی انتظامیہ نے ایک اعلان جاری کر ادارہ میں زیر تعلیم قدیم طلبہ کو دیوبند کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانامحمد سفیان قاسمی کے دستخط سے جاری تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں تعلیمی سال کے امتحان سالانہ اور تعلیمی سال نو کے آغاز کے لئے تمام قدیم طلبہ کو مورخہ ۵/ شوال المکرم 1442 ھ تک ادارہ میں آمد درج کرانے کو کہا گیا تھا ،نیز چند ابتدائی درجات میں جدید داخلوں کے لئے بھی اعلامیہ جاری کیا گیا تھا ،لیکن اب ملک کے احوال مختلف بلکہ نا گفتہ بہ ہو چکے ہیں ،کووڈ کی اس دوسری لہر نے شدت اختیار کر لی ہے جس کی بنیاد پر حکومتی سطح پر جہاں مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں وہیں اس کے ضمن میں 15 مئی 2021ءتک تمام تعلیمی اداروں کے بند رکھنے کا حکم بھی نافذ ہے ۔

دارالعلوم وقف دیوبند سے جاری اعلان

ان سب کے پیش نظر دارالعلوم وقف دیوبند نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ فی الحال قدیم و جدید داخلے کے امیدوار طلبہ سابقہ اعلان کے مطابق ادارہ کے لئے سفر کا نظام نہ بنائیں اور قبل از اطلاع ثانی دیوبند کا سفر نہ کریں ۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ مناسب احوال کا جائزہ لےکر حکومتی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے امتحان ساسلانہ اور تعلیمی سال نو کے آغاز کے تعلق سے نظام العمل مرتب کرکے بذریعہ اعلان آپ کو مطلع کر دیا جائےگا ۔