سب سے بڑے منہ‘ کا عالمی ریکارڈ۔ایک بار نہیں دوبار'

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-12-2021
 سب سے بڑے منہ‘ کا عالمی ریکارڈ۔ایک بار نہیں دوبار'
سب سے بڑے منہ‘ کا عالمی ریکارڈ۔ایک بار نہیں دوبار'

 

 

   منی سوٹا: 16 سالہ امریکی نوجوان آئزک جانسن نے اپنا منہ 4 انچ کھول کر سب سے بڑے منہ کا عالمی ریکارڈ ایک بار پھر اپنے نام کرلیا ہے۔

خبروں کے مطابق، منی سوٹا کے رہائشی آئزک نے 2019 میں اپنا جبڑا 3.67 انچ کھول کر پہلی بار گنیز ورلڈ ریکارڈ میں سب سے بڑے منہ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام درج کروایا تھا۔ تب اس کی عمر 14 سال تھی۔ لیکن چند ماہ بعد پنسلوانیا کے ایک اور نوجوان نے اس سے بھی بڑا منہ کھول کر اسے عالمی ریکارڈ سے محروم کردیا۔ دو سال بعد آئزک نے ایک بار پھر کوشش کی اور اپنا منہ 4 انچ تک کھولنے میں کامیاب ہوگیا۔

awaz

آئزک کی اس کامیابی کو مقامی میڈیا نے نمایاں طور پر نشر بھی کیا لیکن ابھی اس کا ریکارڈ تسلیم کرنے کےلیے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں کارروائی جاری ہے۔ ’’مجھے حیرت بھی ہے اور خوشی بھی کہ میں قدرتی طور پر اتنا بڑا منہ کھول سکتا ہوں،‘‘ آئزک نے میڈیا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ اسے اگلے سال اٹلی میں گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے افراد سے متعلق ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔