ایک سال میں دو رمضان۔36 روزے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
رنق ماہ رمضان
رنق ماہ رمضان

 

 

جدہ۔ ایک سال میں دو رمضان المبارک ۔ آپ حیران ہوں گے کہ یہ کیسے ہوگا ؟کب ہوگا اور کیوں ہوگا۔ مگر یہ حقیقت ہے کہ ایک سال ایسا آئے گا جب مسلمانوں کو 36 روزے رکھنے ہونگے۔ جس رمضان المبارک کا مسلمانوں کو گیارہ ماہ تک انتظار رہتا ہے،ان کےلئے یہ خبریقینا چونکانے والی ہوگی۔اس کا انکشاف در اصل ایک سعودی پروفیسر نے کیا ہے کہ 2030ء کے سال میں مسلمانوں کو 30 کی بجائے 36 روزے رکھنے کا موقع مِلے گا۔

قصیم یونیورسٹی کے شعبہ موسمیات کی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المِسند کا کہنا ہے کہ بہت کم ایسا ہوتا ہے جب مسلمانوں کو کسی شمسی سا ل کے دوران 30 سے زیادہ روزے رکھنے کا موقع مِلتا ہے۔تاہم 2030ء ایسا سال ہو گا جب عالم اسلام 30 کی بجائے 36 روزے رکھے گا۔

اس کی وجہ قمری سال کی مُدت کا شمسی سال کے مقابلے میں 11 دِن کم ہونا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر شمسی سال کے دوران پچھلے سال کی نسبت رمضان المبارک اور دوسرے قمری مہینے گیارہ دن پہلے شروع ہو جاتے ہیں۔ جنوری اور پھر دسمبر میں رمضان ڈاکٹر المسند بتایا ہے کہ 2030ء میں رمضان المبارک دو بار آئے گا۔5 جنوری 2030ء کو 1451ء ہجری کے رمضان المبارک کا آغاز ہو جائے گا۔ جس کے روزے پورے 30 ہونے کا بھر پور امکان ہے۔ 2030ء کے آخری مہینے دسمبر میں رمضان المبارک کی دوبارہ آمد ہو گی۔

ڈاکٹر المسند کے مطابق 26 دسمبر 2030ء کو ایک بار پھر رمضان المبارک(1452ھ) کا پہلا روزہ شروع ہو گا۔ اس طرح 26 دسمبر سے لے کر 31 دسمبر تک مسلمان رمضان المبارک کے 6روزے رکھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ جبکہ باقی روزے اگلے شمسی سال 2031ء کے پہلے مہینے جنوری کے آخری دِنوں میں جا کر ختم ہوں گے۔

اس لحاظ سے عالم اسلام کو 2030ء کے دوران 36 روزے رکھنے کا نادر و نایاب موقع میسر آئے گا۔