جودھ پور میں صوفی تعلیمات کی فروغ کےلئے پیغام انسانیت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-02-2021
سیدنصیرالدین چستی
سیدنصیرالدین چستی

 

جودھ پور۔حضرت خواجہ عبد اللطیف صحاب چشتی سلیمانی (آر یو اے) جودھ پور کے سالانہ عرس میں درگاہ خواجہ غریب نواز کے سجادہ نشیں کے جانشیں سیدنصیرالدین چشتی  نے شرکت کی ۔ اس موقع  پر انہوں نے صوفی ازم کو فروغ دینے کا پیغام عوام کو دیا۔ انھوں نے اپنے خطاب کے دوران عوام سے اپیل کی کہ وہ موجودہ دور کے مسائل کا حل صرف اور صرف صوفیہ کرام کے کی تعلیمات میں پنہاں ہیں لہذا ان کی اتباع کریں۔ چشتی صاحب جو آل انڈیا صوفی سجادہ نشیں کونسل کے صدر بھی ہیں نے خواجہ معین الدین چشتی کی تعلیمات سے بھی لوگوں کو آشناکیا۔ واضح ہوکہ ان کی کونسل سے ملک بھر کے تقریباً تین سو اہل خانقاہ و درگاہ منسلک ہیں۔