دبئی میں پہلے مندر کا ہوا افتتاح

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 05-10-2022
دبئی میں پہلے مندر کا ہوا افتتاح
دبئی میں پہلے مندر کا ہوا افتتاح

 

 

دبئی میں نوتعمیر شدہ مندر ہندو برادری کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق منگل کو ایک تقریب کے بعد مندر کے دروازے ہندو برادری کے لیے کھول دیے گئے۔ خلیج ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ اس نوتعمیر شدہ ہندو مندر کا افتتاح امارات کے وزیر برائے ہم آہنگی و بقائے باہمی(تسامح) شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے چراغ جلا کر کیا۔

اس موقع پر ہندوستانی سفیر سنجے سدھیر سیمت دیگر مذاہب کے مذہبی رہنما، کاروباری شخصیات اور ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان بھی اس شاندار افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔ سفیر سنجے سدھیر کا کہنا تھا کہ یہ ہندوستانی کمیونٹی کے لئے خوش آئند خبر ہے کہ دبئی میں آج ایک نئے ہندو مندر کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔

awaz

یہ نیا مندر جبل علی میں تعمیر کیا گیا ہے جسے مقامی طور پر ’عبادت گزاروں کا گاؤں‘ بھی کہا جاتا ہے۔

اس گاؤں میں پہلے سے نو عبادت گاہیں موجود ہیں جن میں سات چرچ، گورونانک دربار اور سکھ گردوارہ بھی شامل ہے۔

مندر کی افتتاحی تقریب میں انڈیا کے متحدہ عرب امارات میں سفیر سمیت 200 افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکا میں سرکاری افسران، مذہبی رہنما اور امارات میں مقیم انڈین کمیونٹی کے افراد شامل تھے۔

750

مندر کی بنیاد کرونا لاک ڈاون کے بعد فروری 2020 میں رکھی گئی تھی۔ مندر میں جانے کے لیے پیشگی رجسٹریشن کی ضرورت ہے اور عقیدت مند پہنچنے سے پہلے آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ درشن کے لیے کیو آر کوڈ کے ذریعے بکنگ کے لیے جدید ترین انتظامات کیے گئے ہیں، تاکہ وہاں پہنچنے والے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کو کنٹرول کیا جا سکے۔

بتایا گیا کہ نیا مندر بہت عالیشانبن کر تیا ر ہواہے۔ دراصل نیا مندر متحدہ عرب امارات کے قدیم مندروں میں سے ایک سندھی گرو دربار مندر کی توسیع ہے۔ توسیع کا عمل فروری 2020 میں شروع ہوا اور ڈھائی سال میں نیا اور عظیم الشان مندر تیار ہو گیا۔ مندر میں نصب 16 ہندو دیوتاؤں کی مورتیوں کے عوامی درشن بدھ کو دسہرہ کے تہوار کے ساتھ شروع ہوں گے۔

یہاں عقیدت مند سری گرو گرنتھ صاحب کے بھی درشن کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل 1 ستمبر 2022 کو عقیدت مندوں کو اس عظیم الشان سفید سنگ مرمر کے مندر کے اندرونی حصوں کی جھلک دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔